Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

صحافی اور شاعر”احمد فرہاد” کیجانب سے مظفر آباد آزاد کشمیر میں اپنی برآمدگی کے بعد

  اسلام آباد سے جبری گمشدہ کیئے جانے والے کشمیری صحافی اور شاعر”احمد فرہاد” کیجانب سے مظفر آباد آزاد کشمیر میں اپنی برآمدگی کے بعد کہی جانے ...

 


اسلام آباد سے جبری گمشدہ کیئے جانے والے کشمیری صحافی اور شاعر”احمد فرہاد” کیجانب سے مظفر آباد آزاد کشمیر میں اپنی برآمدگی کے بعد کہی جانے والی نئی مزاحمتی نظم:*


پیٹھ پیچھے سے تیرے وار بھی دیکھ آئے ہیں

جو تھا پوشیدہ وہ کردار بھی دیکھ آئے ہیں


خود کو ناقابل تسخیر سمجھنے والے

اپنی آنکھوں سے تیری ہار بھی دیکھ آئے ہیں


خود کو جو چارہ گر _ قوم کہا کرتے ہیں

بر لب گور وہ بیمار بھی دیکھ آئے ہیں


نہ ڈرا آگ سے بیٹا ہوں ابراہیم کا میں 

تیرے نمرود کی وہ آگ بھی دیکھ آئے ہیں


جس کو دعوی ہے خدائی کا زمیں پر سن لے

ہم تو فرعون کا دربار بھی دیکھ آئے ہیں


اور کیا چاہیئے اے ارض وطن تیرے لئے

طوق بھی چوم لیا دار بھی دیکھ آئے ہیں

کوئی تبصرے نہیں

Hi