بھارت، پونا، لیجنڈری اداکار شری رام لاگو کی آج پانچویں برسی پے ۔ ان کا جنم 16 نومبر 1927 میں ہوا۔ شری رام لاگو ناک اور کان کے ماہر ڈاکٹر ...
بھارت، پونا، لیجنڈری اداکار شری رام لاگو کی آج پانچویں برسی پے ۔ ان کا جنم 16 نومبر 1927 میں ہوا۔ شری رام لاگو ناک اور کان کے ماہر ڈاکٹر تھے انہوں نے پچاس کی دہائی میں ممبئی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا اور چند سال تک پریکٹس بھی کی مگر ساتھ تھیٹر سے بھی انہیں دلچسپی تھی اس لیے بعد میں انہوں نے مستقل ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے قریب 211 ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا اور ساتھ ہی ہندی مراٹھی اور گجراتی تھیٹر اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرتے رہے۔ انہوں نے 20 سے زیادہ مراٹھی ڈراموں کی ہدایت کاری بھی دی۔ مراٹھی میں انہیں ڈرامہ کنگ پکارا جاتا تھا۔ 1978 میں فلم گھروندا کیلئے انہیں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کیلئے فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ فلموں میں انہیں زیادہ کیریکٹر آرٹسٹ کے طور پر شہرت ملی۔ ستر اور اسی کی دہائی میں وہ ہندی فلموں میں کی جان سمجھے جاتے تھے۔ نوے کی دہائی میں انہوں نے فلموں میں کام کم کر دیا لیکن تھیٹر کی دنیا میں پھر بھی سرگرم رہے۔ ان کی جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ زیادہ پسند کی گئی راجیش کھنہ کے ساتھ انہوں نے فلم تھوڑی سی بے وفائی، مقصد، سوتن، نصیحت، اور عوام میں کام کیا۔ اس کے علاوہ ان کی چند مشہور فلموں میں دیس پردیس، لاوارث، ایک دن اچانک، مقدر کا سکندر، انکار، کنارہ، صدمہ، آہٹ، پنجرہ، میرے ساتھ چل اور سامنا شامل ہیں۔ انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ کو چھوڑا ہے ان کے بیٹے کی چند سال قبل ایک ریل حادثے میں موت ہوگئی تھی۔
صفی سرحدی ۔
ليست هناك تعليقات