Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

پیار کیا اور مشروب پلانے کی کوشش بھی؛ شرابی شخص نے بنگال ٹائیگر کو بلی سمجھ لیا!

  پیار کیا اور مشروب پلانے کی کوشش بھی؛ شرابی شخص نے بنگال ٹائیگر کو بلی سمجھ لیا! چونکا دینے والی  بھارت کے علاقے پنچ میں ایک حیران کن واقع...

 



پیار کیا اور مشروب پلانے کی کوشش بھی؛ شرابی شخص نے بنگال ٹائیگر کو بلی سمجھ لیا! چونکا دینے والی 

بھارت کے علاقے پنچ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے شیر کو بڑی بلی سمجھ کو اس کے سر پر پیار سے پاتھ پھیرنے لگا اور اپنے پاس بوتل میں موجود مشروب بھی شیر کو پلایا۔


اطلاعات کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب مون سون کی بارشوں کے باعث پنچ ٹائیگر ریزرو سے بھاگا ہوا ایک سب ایڈلٹ بنگال ٹائیگر سڑک پر آ گیا جہاں شراب کے نشے میں دھت 52 سالہ شخص راجیو پٹیل ٹائیگر کے قریب گیا اور پانچ سے دس منٹ تک اس کے ساتھ کھڑا رہا جبکہ اس نے اسے شراب پلانے کی کوشش بھی کی جسے ٹائیگر نے نظر انداز کردیا۔

اطلاعات ملنے پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو محفوظ طریقے سے واپس جنگل کی جانب موڑ دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔


شرابی شخص راجیو نے بعد محکمہ جنگلات کے حکام کو بتایا کہ مجھے لگا یہ کوئی بڑی نسل کی بلی ہے۔ واقعے کے بعد راجیو مقامی سطح پر مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق پولیس نے ان کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کر دیئے ہیں اور راجو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا ہے کیونکہ مقامی شادی شدہ مرد ان سے گھر کے بنائے ہوئے شراب کی ترکیب جاننا چاہتے تھے۔

ليست هناك تعليقات

Hi

ہم سے رابطہ