Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھرفائرنگ کے واقعے میں ملوث تین ملزمان کوپولیس نے گرفتار کر لیا ہے،

  مورخہ 10.11.2025 کو ظفر شاہ ولد محمد ان شاہ، ساکن حاجی آباد معیار نے رپورٹ دی کہ وہ حاجی آباد معیار کے اصل، مستقل اور پرامن باشندہ ہیں۔ شب...

 



مورخہ 10.11.2025 کو ظفر شاہ ولد محمد ان شاہ، ساکن حاجی آباد معیار نے رپورٹ دی کہ وہ حاجی آباد معیار کے اصل، مستقل اور پرامن باشندہ ہیں۔ شب گذشته، میں اہلخانہ کے ساتھ گھر میں خوابیدہ تھا کہ تقریباً 01:45 بجے فائرنگ کی آواز سن کر بیدار ہوا۔ صبح تقریباً 08:00 بجے گھر کا معائنہ کیا تو حجرے کے مین گیٹ، برآمدہ کی دیوار اور دروازوں پر بلٹ کے نشانات اور شیشے شکستہ  پائی گئی۔ معلوم ہوا کہ شب وقوعہ کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہمیں قتل کرنے کے ارادے سے فائرنگ کی، جس سے میں اور اہلخانہ بال بال بچ گئے۔


اس واقعہ کے بعد مقدمہ علت 196 مورخہ 10.11.2025، جرم 324.427، تھانہ معیار میں مدعی کرکٹر نسیم شاہ کے والد ظفر شاہ کی طرف سے درج کیا گیا۔


صوبائی پولیس افسر ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ شیر اکبر خان نے نوٹس لے کر میرے ڈی پی او لوئر دیر زیر دستخطی سربراہی میں SP انوسٹی گیشن رشید احمد خان، SDPO سرکل جندول عالیم خان، SHO ادریس خان تھانہ معیار اور CIO حیات محمد خان پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی، جس نے سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کی۔ CCTV کیمروں اور دیگر ذرائع سے معلومات حاصل کر کے مشکوک افراد کے ویڈیو کلپ دیکھے گئے، اور بالاخر 3 ملزمان شاہ حیات ولد بخت منیر، ولایت خان اور جاوید ساکن جبگئی کو گرفتار کر کے دوران تفتیش جرم کا اقرار دلایا گیا اور مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔


وجہ عناد یہ ہے کہ چند یوم قبل فریقین کے درمیان اراضی کا تنازعہ ہوا تھا۔ بروز وقوعہ فریق اول (رسول محمد، کچے، صلاح الدین وغیرہ) اپنے اراضی پر گندم کی کاشت کر رہا تھا کہ فریق دوم (دلاور، محمد دین وغیرہ) نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر مقدمہ علت 193 مورخہ 08.11.2025، جرم 324.506.148.149.7 تھانہ معیار میں درج ہے۔


چونکہ کرکٹر نسیم شاہ کی خالہ فریق اول کے گھر میں شادی شدہ ہے، فریق دوم کا الزام ہے کہ نسیم شاہ کے والد ظفر شاہ تنازعہ میں فریق اول کی مدد کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ملزمان نے نسیم شاہ کے گھر پر شب وقوعہ اسلحہ سے فائرنگ کی، جس سے مین گیٹ، حجرہ کی دیوار اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔


ضلعی پولیس لوئر دیر

ليست هناك تعليقات

Hi

ہم سے رابطہ