Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے خصوصی پیغام

  بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کا اڈیالہ جیل سے خصوصی پیغام 17.05.2024 جمہوریت کی بنیاد اخلاقی معیار ہے،جمہوریت اخلاقی قوت پر...

 


بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کا اڈیالہ جیل سے خصوصی پیغام


17.05.2024


جمہوریت کی بنیاد اخلاقی معیار ہے،جمہوریت اخلاقی قوت پر چلائی جاتی ہے۔ اگر جمہوریت میں اخلاقیات کا فقدان ہو تو وہ جمہوریت نہیں کہلاتی۔ جس طرح سے پاکستان  میں ڈنڈے سے جمہوریت چلائی جا رہی ہےیہ جمہوریت کی تضحیک ہے۔


بشریٰ بی بی کو جس طریقے سے اڈیالہ جیل میں پانچ روز میں دو سزائیں سنائی گئیں، اس مس کنڈکٹ پر جج ابو الحسنات اور جج قدرت اللہ کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔ القادر ٹرسٹ کیس بھی انہی کیسز کی رفتار پر چلایا جا رہا ہے جبکہ دیگر سیاستدانوں کے مقدمات جو کہ انہی عدالتوں میں زیرِ التواء ہیں ، ان پر لمبی لمبی تاریخیں دی جاتی ہیں۔ اس کے برعکس ہمارے خلاف کیسز میں ایک ہفتے میں تین تین، چار  چارپیشیاں لگائی جا رہی ہیں۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ٹرائل کی کاروائی نارمل انداز میں آگے بڑھائی جائے۔


ہمارا یہ سوال ہے کہ ہماری نو مئی اور آٹھ فروری کے حوالے سے پٹیشنز کو کیوں نہیں سنا جا رہا، ہمارا ٹرائل بھی نواز شریف، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے ٹرائل کی طرز پر چلایا جائے۔


یہ نظامِ انصاف کی شکست ہے ، اس سے عام آدمی کا نظام ِ انصاف سے


کوئی تبصرے نہیں

Hi