Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

اقتباس۔ گزارا نہیں ہوتا مستنصر حسین تارڑ

 خوشگوار؟ شادی شدہ زندگی اور تاریخی بیویاں، میں نے فوراً اپنی بیگم کو بلایا اور یہ ہدایت نامہ اس کے ہاتھ میں تھما دیا۔۔۔۔۔اس نے چندھیائی آنک...




 خوشگوار؟ شادی شدہ زندگی اور تاریخی بیویاں،

میں نے فوراً اپنی بیگم کو بلایا اور یہ ہدایت نامہ اس کے ہاتھ میں تھما دیا۔۔۔۔۔اس نے چندھیائی آنکھوں سے اس کا معائینہ کیا اور کہنے لگی کہ میں اپنی عینک باورچی خانے میں چھوڑ آئی ہوں تم پڑھ کر سنا دو۔

میں نے اسے بتایا کہ بیگم اس پیغام میں دس ایسی ہدایات ہیں کہ ان پر عمل کرنے سے ہم ایک خوش گوار زندگی گزار سکتے ہیں۔

بیگم نے ناک چڑھا کر کہا کیوں اب تمیں کیا تکلیف ہے؟

میں نے جھینپ کرکہا کہ بھئ تکلیف تو بالکل کوئی نہیں لیکن یہ جو کبھی کبھار ہفتے میں صرف سات آٹھ بار ہمارا خفیف سا جھگڑا ہو جاتا ہے۔یا تم میرا روٹی پانی بند کر دیتی ہو۔

یا دیر سے آنے پر گیٹ نہیں کھولتی وغیرہ وغیرہ

تو یہ والی صورت حال بہتر ہو سکتی ہے۔چنانچہ میں ایک ایک کر کے مندرجہ بالا اصول پڑھنے لگا اور اس کے ساتھ ہی بیگم کا موڈ بہتر ہونے لگا۔ اور آخر میں وہ باقاعد مسکرانے لگی ۔۔۔۔۔کہنے لگی ،،اللہ بھلا کرے اس لافانی کا اس نے بہت اچھی باتیں لکھی ہیں۔تم فوراً ان پر عمل کرنا شروع کر دو ،

میں نے حیران ہو کر پوچھا،،میں عمل کرنا شروع کر دوں؟،،

،،تو اور کیا۔۔۔۔۔یہ اصول تمہارے لئے ہی تو لکھے گئے ہیں،،

،،لیکن بھئ اس میں کہیں یہ نہیں  لکھا گیا کہ یہ ہدایت نامہ خاوندوں کے لئے ہے۔اس میں تو دوسرے فریق یا شریک زندگی کے حوالے سے بات کی گئی ہے،،

،،تو کیا تم میرے شریک زندگی نہیں ہو؟

،،کہہ سکتے ہیں،،

،،کیا مطلب کہہ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ہو یا نہیں،،

،،ہوں،، میں نے اقرار کیا۔

،،تو پھر کیا؟

،،تو پھر یہ اصول تمہارے لئے ہیں۔۔۔۔۔خط کے اوپر محترم جناب تارڑ لکھا ہے محترمہ بیگم تارڑ تو نہیں لکھا،

اس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا کو علم ہے کہ تم کیسے خاوند ہو،۔۔۔۔چنانچہ اس ہدایت نامے پر عمل شروع کر دو تاکہ عید اچھی گزر جانے ،،

یہ کہہ کر محترمہ واپس باورچی خانے میں چلی گئی،

اقتباس۔ گزارا نہیں ہوتا

مستنصر حسین تارڑ

کوئی تبصرے نہیں

Hi