Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

اگر آپ نے سائیکل کی تاروں میں چھلے پروئے ہیں

  اگر آپ نے سائیکل کی تاروں میں چھلے پروئے ہیں، اسکول میں ٹاٹ پہ بیٹھ کے پڑھے ہیں، چھپن چھپائی، اونچ یچ، ریڈی گو، لمبی گھوڑی اور چھون میٹی ک...

 


اگر آپ نے

سائیکل کی تاروں میں چھلے پروئے ہیں،

اسکول میں ٹاٹ پہ بیٹھ کے پڑھے ہیں،

چھپن چھپائی، اونچ یچ، ریڈی گو، لمبی گھوڑی اور چھون میٹی کھیلا ہے،

ایک اور دو روپے کا نوٹ استعمال کیا ہوا ہے،

استاد سے مار کھائی کوئی ہے،

ریاضی کا مسئلہ اثباتی حل کیا ہوا ہے اور عاد اعظم نکالا ہوا ہے، 

پٹھو گرم کھیلے ہوئے ہیں،

سکول کی آدھی چھٹی کا لطف اٹھایا ہوا ہے،

تختی کو گاچی لگائی ہوئی ہے،

گھر سے آٹا لے جا کر تندور سے روٹیاں لگوائی ہوئی ہیں،

سکول کی دیوار پھلانگی ہوئی ہے،

غلے میں پیسے جمع کیے ہوئے ہیں،

سہ پہر چار بجے بولتے ہاتھ دیکھا ہوا ہے،

پی ٹی وی پہ کشتیاں دیکھی ہوئی ہیں،

چھت پہ چڑھ کے انٹینا ٹھیک کیا ہوا ہے،

بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی دیکھا ہوا ہے،

اپنے پی ٹی سی ایل فون کو لکڑی کے باکس میں تالا لگا کر بند کیا ہوا ہے،

میلے میں تین دن تک سائیکل چلتی دیکھی کوئی ہے،

کتاب کیلئے ابا جی سے پیسے لے کر عمران سیریز خریدی ہوئی ہے،

بارات میں پیسے لوٹے ہوئے ہیں،

کسی دشمن کی دیوار پہ کوئلے سے بھڑاس نکالی ہوئی ہے،

پانی کے ٹب میں موم بتی والی کشتی چلائی ہوئی ہے،

سرکاری ہسپتال سے اپنی ذاتی بوتل میں دوائی بھروائی ہوئی ہے،

سردیوں میں رضائی میں گھس کر ڈراؤنے قصے سنے ہوئے ہیں،

سر کٹے انسان کی افواہیں سنی ہوئی ہیں،

کھڑکھڑاتے ریڈیو پر سیلا،

رسی لپیٹ کر لٹو چلایا ہو،

سمیع اللہ کو ہاکی کے میدان میں نشریاتی روابط پر فتح سے ہم کنار ہوتے دیکھا ہو،

گھر کی چھت پر مٹی کا لیپ کیا ہو،

گرمیوں میں چھت پر پانی کا چھڑکاؤ کیا ہو،

جون جولائی کی تپتی دوپہر میں گلی ڈنڈا کھیلا ہو،

پھولوں کی کڑھائی والے تکیے پر سنہری خواب دیکھے ہوں،

گھر کے کسی کونے میں خوش آمدید لکھا ہو،

لالٹین میں مٹی کا تیل بھروایا ہو،

ہاتھ والا نلکا چلا کر پانی کی بالٹیاں بھری ہوں،

ایک روپے میں کریم کی خالی شیشی فل کرائی ہو،

یسو پنجو کھیلا ہو،

لڈو کھیلتے ہوئے انتہائی خطرناک موڑ پہ تین دفعہ چھ آیا ہو،

ڈھیلی تیلیوں والی جیپ کی ماچس استمعال کی ہو،

تختی کیلئے بازار سے قلم خرید کر اس کی نوک بلیڈ سے کاٹ کر درمیاں میں ایک کٹ لگایا ہو،

خوشخطی کیلئے مارکر کی نب کاٹی ہے،

ہولڈر استعمال کیا ہے،

زیڈ اور جی کی نب خریدی ہے،

فلاوری انگلش لکھی ہے،

گھی کے خالی پیپے کو تار سے باندھ کر دیسی گیزر کا لطف لیا ہے،

سر پر تیل کی تہہ اور سرمہ لگا کر خوبصورت لگنے کی کوشش کی ہے   تو یقین کیجئے کہ آپ نے بہترین دور کی بہترین زندگی کا بھرپور مزہ لیا ہے اور آپ ایک بہترین جنریشن رہ چکے ہیں..

کوئی تبصرے نہیں

Hi