Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

اِس کے ہر کمرے میں تم رہتے ہو "امجد اسلام امجد

  اِتنی بڑی اِن دنیاؤں میں اپنے نام کی تختی والی ایک عمارت کتنے دُکھوں کی اینٹیں چُن کر گھر بنتی ہے پتھر پتھر جوڑ کے دیکھو میں نے بھی اِک گھ...

 


اِتنی بڑی اِن دنیاؤں میں

اپنے نام کی تختی والی ایک عمارت

کتنے دُکھوں کی اینٹیں چُن کر گھر بنتی ہے


پتھر پتھر جوڑ کے دیکھو

میں نے بھی اِک گھر ہے بنایا

رنگوں، پُھولوں، تصویروں سے ہے اُس کو سجایا

دروازے کی لوح پہ اپنا نام لکھوایا


لیکن....


اِس کے ہر کمرے میں تم رہتے ہو


"امجد اسلام امجد"

کوئی تبصرے نہیں

Hi