سوات کے احسان اللہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے احسان کے منتظر ــ ! احسان اللہ جن کا تعلق سوات کے علاقے مٹہ سے ہے وہ مٹہ ایکسپریس کے نام سے بھی مش...
سوات کے احسان اللہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے احسان کے منتظر ــ !
احسان اللہ جن کا تعلق سوات کے علاقے مٹہ سے ہے وہ مٹہ ایکسپریس کے نام سے بھی مشہور ہیں احسان نے اپنی ابتدائی کرکٹ کا آغاز سوات سے ہی کیا مگر سوات میں زیادہ سہولیات نا ہونے کی وجہ سے لاہور کا رخ کرنا پڑا لاہور میں پاک لائنز کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ لیا اور اپنے اسکلز کو پالش کرنے لگے اسی اکیڈمی سے نسیم شاہ بھی کئی گُر سیکھ کر نکلے تھے
احسان اللہ نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو پاکستان سپر لیگ 2022 میں کیا اس سال ملتان سلطانز کے لیے احسان اللہ صرف 2 میچ کھیل سکے تھے اس سال کے آخر میں کے پی کے کے لیے قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ بھی کھیلا
پاکستان کپ میں احسان اللہ نے شاندار بالنگ کی اور 11 میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کیں 11 میچوں میں 28 وکٹوں کیساتھ سینٹرل پنجاب کے اسامہ میر ہی صرف اس لسٹ میں ان سے آگے تھے
پاکستان سپر لیگ 2023 میں ملتان سلطانز نے ایک بار پھر اس سپیڈ سٹار کو اپنے سکواڈ میں ریٹین کیا اور اس بار اس نوجوان نے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مخالف بیٹسمینوں کے خیموں میں خوف طاری کر دیا وہ 12 میچوں میں 22 وکٹوں کیساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے 23 وکٹوں کیساتھ عباس آفریدی صرف اس سے آگے تھے !
پاکستان کپ اور پاکستان سپر لیگ کی عمدہ پرفامنس کے سلسلے نے احسان کو پاکستان کرکٹ ٹیم تک پہنچا دیا
پی ایس ایل کے فورا بعد پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں جب اتری تو سوات کے اس نوجوان کو بھی اپنے صلاحیتوں کو انٹرنیشنل سطح پر نکھارنے کا موقع میسر آیا
شارجہ میں اپنے پہلی ٹی ٹونٹی میچ کی پہلی بال پر گلبدین نائب کو آؤٹ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں احسان نے قدم رکھا اس سیریز میں احسان کی برق رفتار بالنگ سے افغان چیتاز خائف نظر آئے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نجیب اللہ زدران احسان اللہ کی بال لگنے سے کافی زخمی بھی ہوئے تھے اس سیریز کے تینوں میچوں میں احسان نے 6 وکٹیں حاصل کیں
احسان اللہ نے اپنا ونڈے ڈیبیو نیوزی لینڈ کیخلاف پنڈی کے بیٹنگ ٹریک پر کیا جہاں وہ 8 آورز میں 60 رنز کیساتھ اپنی فٹنس بھی داؤ پر لگا بیٹھے تھے اور یہ احسان کا پہلا ونڈے اور آخری انٹرنیشنل میچ تھا !
احسان اللہ اس میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے اس کے دائیں ہاتھ میں درد شروع ہوگیا تھا کیونکہ جس قدر وہ تیز رفتار بالنگ کرنے کی کوشش کرتے تھے اس میں انجرڈ ہونے کے امکانات بہت زیادہ تھے
احسان اللہ کی انجری کی تشخیص پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹرز نے کی اور پھر لاہور میں احسان اللہ کا آپریشن کردیا جبکہ بعد میں ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے اس بات کا انکشاف کیا کے احسان اللہ کی غلط تشخیص اور آپریشن ہوا ہے علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو احسان اللہ کی غلط سرجری کے بارے میں بتایا تو نقوی میڈیکل پینل پر برہم ہوگئے اور غلط تشخیص کرنے پر ڈاکٹر سہیل سلیم کو نوکری سے فارغ کردیا
جبکہ دوسری طرف ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے احسان اللہ کو اپنے خرچے پر برطانیہ سے دوبارہ سرجری کرنے کی یقین دہانی کروائی
احسان اللہ کو کرکٹ سے دور ہوئے 2 سال ہوگئے احسان اللہ اب بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے احسانات کے منتظر ہیں وہ چاہتے ہیں سینٹرل کنٹریکٹ کیساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دروازے بھی اس کے لیے کھول دیے جائیں تاکہ وہ اپنا ری ہیب مکمل کرسکیں !
واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر احسان اللہ اور اس کے والد شدید غصہ ہیں
اگر بات حق کی کی جائے تو احسان اللہ کا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونا چاہیے نا کے سوات کے پہاڑوں میں مگر احسان اللہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکل وقت میں منہ پھیر لیا ہے
اگر بابر اعظم کا بھائی سفیر اعظم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرسکتا ہے تو احسان اللہ کیوں نہیں وہ تو انجرڈ بھی ایک انٹرنیشنل میچ میں ہوا ہے !
آپ پاکستان کرکٹ بورڈ کے احسان اللہ کیساتھ اس ناروا سلوک کے بارے میں کیا کہو گے ؟
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ احسان اللہ کے لیے حق کی آواز بلند ہوسکے شکریہ
تحریر ــــــ آصف نواز تنولی
#pakistancricket #Kpkcricket #multanSultans #IhsanullahInjury #fyp #foryoupage #unfrezzmyaccount
ليست هناك تعليقات
Hi