میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف ڈینس للی اور جیف تھامسن جیسے باؤلرز کے خلاف 1979 میں ویوین رچرڈز نے 130 گیندوں پر 153 رنز بنا ڈالے تھے- رچرڈ...
میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف ڈینس للی اور جیف تھامسن جیسے باؤلرز کے خلاف 1979 میں ویوین رچرڈز نے 130 گیندوں پر 153 رنز بنا ڈالے تھے-
رچرڈز نے یہ کام آج سے 45 سال پہلے دنیا کے تیز ترین باؤلرز کے خلاف کیا تھا- اس وقت میلبورن کی باؤنڈری 90 گز سے بھی بڑی ہوتی تھی- اس دور میں بلے بھی ایسے ہوتے تھے جن سے خود طاقت لگا کر ہٹ مارنا پڑتی تھی, آج کل کے بلوں پر تو مس ہٹ بھی 80 میٹر کا چھکا لگ جاتا ہے- اس دور میں نہ کوئی دائرہ ہوتا تھا نہ پاور پلے، جتنے چاہے فیلڈرز باؤنڈری پر کھڑے کر دو، باؤنسرز پر پابندی نہ تھی، رچرڈز ہیلمٹ نہیں پہنتے تھے اور اس سب کے ساتھ یہ اور اس جیسی کئی اور شاندار اننگز سامنے آئیں
اس اننگ میں رچرڈ نے 16 چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا, کچھ دیر کے لئے ان باؤنڈریز کو نکال بھی دیں تو پتہ یہی چلے گا کہ رچرڈز نے 113 گیندوں پر 83 رنز بنا ڈالے جس کا سٹرائک ریٹ 73 کا بنتا ہے- جواب میں آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے بھی رچرڈز کی طرح تیز کھیلنے کی کوشش کی لیکن صرف 31 رنز تک ہی پہنچ پائے، آسٹریلیا کو 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
#OnThisDay in 1979
ليست هناك تعليقات