Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

وقت ہر تعلق کی حقیقت بتا دیتا ہے

  وقت دن دکھاوے کے، سب فسانہ مٹا دیتا ہے وقت ہر تعلق کی حقیقت بتا دیتا ہے دوستی کی آنچ پہ سب کچھ کھر ا ہو جاتا ہے وقت خالص رشتوں کو قیمت بتا...

 


وقت


دن دکھاوے کے، سب فسانہ مٹا دیتا ہے

وقت ہر تعلق کی حقیقت بتا دیتا ہے


دوستی کی آنچ پہ سب کچھ کھر ا ہو جاتا ہے

وقت خالص رشتوں کو قیمت بتا دیتا ہے


جو لبادے اوڑھ کے چلتے ہیں مفادوں کے لئے

وقت ان کے چہرے کی صورت بتا دیتا ہے


صبر کا دامن جو تھامے ہو تو حاصل یہ ہے

وقت زخموں کو بھی شفا سا بنا دیتا ہے


جھوٹ کے بندھن کبھی پائیدار ہوتے نہیں

وقت ان کی بنیاد کی کمزوری بتا دیتا ہے


ہجر کی رات اگر لمبی ہو تو پروا کیا

وقت وصل کی گھڑی کی لذت بتا دیتا ہے


"گل" کے دل کی داستاں سب سے چھپی رہتی ہے

وقت شاعر کی بھی حقیقت بتا دیتا ہے

ليست هناك تعليقات

Hi