Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

چمندا واس ارجنا رانا ٹنگا کی ٹیم کا اہم ترین رکن تو نہ تھا لیکن

  چمندا واس ارجنا رانا ٹنگا کی ٹیم کا اہم ترین رکن تو نہ تھا لیکن مرلی دھرن کے سائے میں رہنے کے باوجود ہمیشہ اپنی اہمیت منواتا رہا- ٹیم میں ...

 



چمندا واس ارجنا رانا ٹنگا کی ٹیم کا اہم ترین رکن تو نہ تھا لیکن مرلی دھرن کے سائے میں رہنے کے باوجود ہمیشہ اپنی اہمیت منواتا رہا- ٹیم میں مرلی دھرن جیسا باؤلر ہو، جو مخالف ٹیم کو اڑا کر رکھ دینے کا فن جانتا ہو تو اس کے سامنے باقی ساتھی باؤلرز کی کامیابیاں کچھ دھندلا سی جاتی ہیں پر اس کے باوجود واس اپنی اہمیت منواتا رہا- واس نے خاص طور پر ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھائی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کی پہلی بیرون ملک کامیابی میں بھی واس کا اہم ترین کردار تھا- 


ون ڈے کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ 24 سال گزرنے کے بعد آج بھی چمندا واس کے نام ہے جو اس نے زمبابوے کے خلاف حاصل کیا تھا- چمندا واس کی ان 8 وکٹوں میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی- 2003 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف واس نے میچ کی پہلی تین گیندوں پر وکٹیں حاصل کر کے ایک اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی تھی- ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں 26 اور میچ میں 14 وکٹیں حاصل کرنا واس کی بڑی کامیابی تھی جو کچھ اس لئے بھی حیران کن تھی کہ اس ٹیم میں مرلی دھرن بھی شامل تھا اور مرلی کے ہوتے کسی اور کا سب سے زیادہ وکٹیں لے جانا اس دور میں ایک کارنامہ ہی تھا- 


چمندا واس نے سری لنکا کے لئے 750+ وکٹیں حاصل کیں، 5000+ رنز بنائے، پہلے اروندا ڈی سلوا، جیا سوریا، مرلی دھرن اور رانا ٹنگا کے ساتھ سری لنکن ٹیم کو بنایا اور پھر مرلی، جیا سوریا، کے علاؤہ مہیلا جے وردھنے، کمار سنگا کارا اور لاستھ مالنگا جیسوں کے ساتھ مل کر ٹیم کو بے شمار کامیابیاں دلوائیں- بعد میں چمندا واس کوچنگ میں مصروف ہو گئے، آج واس 51 برس کے ہو گئے-

ليست هناك تعليقات

Hi

ہم سے رابطہ