Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

شہر کو جاگتا دیکھنا / احمد فرہاد

  اس نے جب بھی کہا دیکھنا  پھر میرا دیکھنا دیکھنا  اب اسے چھو کے بھی دیکھ لیں بس بہت ہو گیا دیکھنا  ہم کو میدان میں آنے دو پھر انہیں بھاگتا ...

 


اس نے جب بھی کہا دیکھنا 

پھر میرا دیکھنا دیکھنا 

اب اسے چھو کے بھی دیکھ لیں

بس بہت ہو گیا دیکھنا 

ہم کو میدان میں آنے دو

پھر انہیں بھاگتا دیکھنا

دیکھ آئے کسی کا اسے

رہ گیا اور کیا دیکھنا 

وہ نظر آئی تو شور تھا 

دیکھنا دیکھنا دیکھنا

اب میرا ایک ہی خواب ہے

شہر کو جاگتا دیکھنا 

احمد فرہاد

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ