Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے شعیب شاہین کیخلاف درج مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے شعیب شاہین  کیخلاف درج مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ ...

 

شعیب شاہین

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے شعیب شاہین  کیخلاف درج مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی کے موقع پر شعیب شاہین کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،وکیل سردار مصروف نے کہاکہ شعیب شاہین کیخلاف سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا گیا،شعیب شاہین نے کہاکہ ایک مہینے میں تین چار مقدمات تو ہم پر ویسے ہی درج ہو رہے ہیں،جج نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چلیں مقدمات کے سبب آپ کا عدالت کا تجربہ تو ہو رہا ہے نا،عدالت نے شعیب شاہین کی 5ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے شعیب شاہین کی ضمانت پر دلائل کیلئے  فریقین فریقین کو 7مئی کا نوٹس جاری کردیا۔

ليست هناك تعليقات

Hi