اس ڈر سےمیں قمیض کبھی جھاڑتا نہیں کب جانے آستین سے احباب گر پڑیں جاگیں تو احتیاط سے پلکوں کو کھولئیے ایسا نہ ہوکہ آنکھوں سےکچھ...
اس ڈر سےمیں قمیض کبھی جھاڑتا نہیں
کب جانے آستین سے احباب گر پڑیں
جاگیں تو احتیاط سے پلکوں کو کھولئیے
ایسا نہ ہوکہ آنکھوں سےکچھ خواب گر پڑیں
اک بار دیکھ لیں جو وہ تیرے بدن کا نور
قدموں میں تیرے انجم ومہتاب گر پڑیں
اتنا بھی مت بڑھائیے رخت سفر کہ کل
جب پوٹلی اٹھائیں تو اسباب گر پڑیں
رہنے بھی دیں نہ منہ مرا کھلوائیے جناب
ایسا نہ ہو کہ آپ کے القاب گر پڑیں
#راجیش ریڈی

کوئی تبصرے نہیں
Hi