ورلڈ کپ 2015 آکلینڈ میں جنوبی افریقہ کیخلاف تاریخی وکٹ لینے والے مالاکنڈ کے سہیل پٹھان ! سہیل خان جنہوں نے 6 مارچ 1984 کو خیبر پختونخوا ک...
ورلڈ کپ 2015 آکلینڈ میں جنوبی افریقہ کیخلاف تاریخی وکٹ لینے والے مالاکنڈ کے سہیل پٹھان !
سہیل خان جنہوں نے 6 مارچ 1984 کو خیبر پختونخوا کی سرزمین مالاکنڈ میں آنکھ کھولی سہیل خان دائیں ہاتھ کے تیز بالر تھے سہیل خان کی فیملی اس کی پیدائش کے بعد جلد کراچی شفٹ ہوگئی تھی اس لیے سہیل خان نے اپنی ابتدائی کرکٹ ساری کراچی کے لیے کھیلی سہیل خان بھی ان نامور کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے اثاثے ہیں اس دور میں سہیل خان کراچی میں سہیل پٹھان کے نام سے مشہور تھے سہیل خان نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو سوئی گیس کی ٹیم کے لیے 2007 کی قائد اعظم ٹرافی میں کیا اور اپنے پہلے 9 میچوں میں 65 وکٹیں حاصل کرکے تہلکہ مچا دیا 8 فائیو وکٹ ہول جبکہ دو بار میچ میں دس سے زائد وکٹیں حاصل کیں 189 رنز دے کر میچ میں 16 وکٹیں حاصل کرنے والے سہیل خان نے فضل محمود کا طویل عرصے سے ایک ایف سی میچ میں زیادہ وکٹیں لینے والا ریکارڈ بھی پاش پاش کردیا فضل محمود نے 76 رنز دیکر میچ میں 15 وکٹیں حاصل کیں تھی -
ڈومیسٹک میں بیٹسمینوں کی نیندیں حرام کرنے کے بعد سہیل خان کو جنوری 2008 میں زمبابوے کیخلاف کراچی میں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا مگر سہیل کی اپنی نیند وہاں اڑ گئی اس میچ میں سہیل کے ہاتھ ایک وکٹ بھی نہیں آئی
سہیل خان کا انٹرنیشنل ڈیبیو تو کافی پہلے ہوچکا تھا مگر اصل رنگ سہیل خان نے اپنے کم بیک پر دکھایا جب ورلڈکپ 2015 میں انڈیا کے خلاف ایڈیلیڈ اوول میں 5 وکٹیں حاصل کیں مگر وہ لوزنگ کاز میں تھی
جنوبی افریقہ کیخلاف اس ورلڈکپ کے سب سے سنسنی خیز میچ میں جہاں AB پاکستان کی حلق سے جیت چھین رہا تھا تو اسے آؤٹ کرکے سہیل پٹھان کا وہ جشن میں آج بھی نہیں بھولا جس پر ہم بھی جھوم گئے تھے
جبکہ جولائی 2016 ایجبسٹن ٹیسٹ میں پانچ وکٹین حاصل کرنے کا کارنامہ بھی سہیل خان سر انجام دے چکے ہیں
سہیل خان کی انٹرنیشنل میچز کی پرفامنس درج زیل ہے
9 ٹیسٹ 27 وکٹیں
13 ونڈے 19 وکٹیں
5 ٹی ٹونٹی 5 ہی وکٹیں
سہیل خان کا کیریئر ہمیشہ نشیب و فراز سے گزرتا رہا جس کا اندازہ آپ یہاں سے لگائیں کے ڈیبیو سے آخری میچ تک سہیل خان نے تقریباً 9 سال کا وقت گزارا اور اس بیچ صرف 27 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے !
پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں سہیل خان تقریباً 900 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں
پاکستان سپر لیگ میں سہیل خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے علاوہ تمام فرنچائزز کی جرسیاں زیب تن کرچکے ہیں ـ
آپ سہیل خان کے انٹرنیشنل کیریئر کو کس نظر سے دیکھتے ہیں کمنٹ کریں !
تحریر ــــــ 🖋️
آصف نواز تنولی
#pakistancricket #KARACHIdolphins #SohailKhan #QuettaGladiators #fyp #foryoupage #trending
کوئی تبصرے نہیں
Hi