Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

حکم ہے چپ رہیں ، جو ہوا ، نہ کہیں / افکار علوی

حکم ہے چپ رہیں ، جو ہوا ، نہ کہیں  آؤ سب مل کے قومی ترانہ کہیں کہنے والوں کی تم آنکھیں بھی دیکھنا کیا خبر کیا کہیں اور کیا نہ کہیں اور میں ا...




حکم ہے چپ رہیں ، جو ہوا ، نہ کہیں 

آؤ سب مل کے قومی ترانہ کہیں


کہنے والوں کی تم آنکھیں بھی دیکھنا

کیا خبر کیا کہیں اور کیا نہ کہیں


اور میں اپنی تضحیک پر چپ رہوں ؟

وہ مِرے نوحوں کو ناچ گانا کہیں ؟


نئیں ، وہ دشمن نہیں صرف ناراض ہیں

وہ بھی ہم سے ہیں ، ہم سے جدا نہ کہیں 


ہم تو پیغام پہنچانے والے ہوئے

کیا جو ہم کو خدا نے دیا ، نہ کہیں ؟


کیا سنائیں ؟ کَئی دُکھ لیے بیٹھے ہیں 

پوچھ دیں ، کیا کہیں اور کیا نہ کہیں


کہنے کو اور تو کچھ بچا ہی نہیں

'آ ہی جاؤ امامِ زمانہ' کہیں


    

کوئی تبصرے نہیں