Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

آج سلیم یوسف 65 سال کے ہو گئے

  1987 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 217 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ویسٹ انڈین باؤلرز کی شاندار باؤلنگ اور پاکستانی بیٹسمینوں کی خراب بیٹ...

 


1987 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 217 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ویسٹ انڈین باؤلرز کی شاندار باؤلنگ اور پاکستانی بیٹسمینوں کی خراب بیٹنگ کی وجہ سے یہ ہدف بھی بہت مشکل ہو گیا تھا- 110 رنز پر پاکستان کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں جب سلیم یوسف کریز پر آئے اور عمران خان کے ساتھ شراکت میں سکور کو 183 تک لے گئے- اس شراکت میں عمران خان کا حصہ کم ہی تھا، سلیم یوسف نے 49 گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور پھر آخری اوور میں عبدالقادر کی عمدہ ہٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح مل گئی تھی- سلیم یوسف مین آف دی میچ قرار پائے تھے-


سلیم یوسف اگرچہ آج کے وکٹ کیپرز کی طرح ایک مکمل بیٹسمین تو نہ تھے لیکن انہوں نے کئی بار ایسی شاندار اننگز سے پاکستان کو میچ جتوایا- سلیم یوسف زیادہ تر لوئر مڈل آرڈر میں کھیلے لیکن اس دور کے باقی پاکستانی بیٹسمینوں کی طرح کئی بار بطور اوپنر بھی کھیلے- سلیم یوسف ون ڈے کرکٹ میں ایک میچ میں تین سٹمپ کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بھی بنے تھے-


 آج سلیم یوسف 65 سال کے ہو گئے

کوئی تبصرے نہیں