Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع اللہ جان نے آج (بدھ کے روز)

  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع اللہ جان نے آج (بدھ کے روز) اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں ن...

 



وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع اللہ جان نے آج (بدھ کے روز) اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔


انہوں نے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان اور صوبے کے نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے یہ نئی ذمہ داری مجھے سونپی۔


انہوں نے کہاکہ میری اس نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد محکمہ اطلاعات میں ایک واضح تبدیلی نظر آئے گی.جو ہمارا بیانیہ ہے جو تحریک انصاف کا بیانیہ ہے اور جو اس صوبے کی پروجیکشن ہے وہ تمام میڈیا پلیٹ فارم پر آج کے بعد ایک نئے انداز سے کریں گے۔


شفیع اللہ جان نے کہاکہ ہمارے صوبے کے صحافی جو اس وقت مشکل حالات سے رپورٹنگ کر رہے ہیں اور جو 40 سال سے اس صوبہ کے امن و امان کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ان کے لیے ہم سوشل سپورٹ کا اعلان بھی کرتے ہیں۔


انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے ارشد شریف کے نام پر یہاں ایک جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس بار انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایک حقیقی تبدیل نظر آئے گی۔


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔


چیف سیکریٹری خیبر پختونخوانے اس سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی جو ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں کی جانچ کرے گی۔


کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےجس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل تشفین حیدر اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ارشاد علی شامل ہیں۔


کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔


وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اقرباپروری، بدعنوانی یا کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کرے گی اور تمام تقرریاں صرف اہلیت، دیانت اور شفافیت کی بنیاد پر ہوں گی


کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ