دے دے پیار دے 2 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی! شائقین اور ناقدین کا مثبت ردعمل طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دے دے پیار دے 2 نے جم...
دے دے پیار دے 2 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی! شائقین اور ناقدین کا مثبت ردعمل
طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دے دے پیار دے 2 نے جمعے کے روز سینماؤں میں نمائش کے ساتھ ہی بے حد مثبت ردعمل سمیٹ لیا۔
ناقدین اور شائقین دونوں نے اسے 2019 میں آنے والی پہلی فلم سے نمایاں طور پر بہتر قرار دیا ہے جس نے اس سیکوئل کو شروعات ہی میں مضبوط مقام دلوا دیا ہے۔
فلم میں اشیش مہرا اور عائشہ کھنہ کی غیر روایتی محبت کی کہانی کو مزید آگے بڑھایا گیا ہے اور اسے کامیڈی اور ڈرامے کا بہترین امتزاج اور سو فیصد خاندانی تفریح قرار دیا جا رہا ہے۔
فلم کے ہلکے پھلکے مزاح، جذباتی گہرائی اور عمر کے فرق پر مبنی رشتے کی پیچیدگیوں کو باریک بینی سے پیش کرنے پر ناقدین نے اسے خصوصی سراہا ہے۔
اس بار کہانی کا مرکزی زاویہ عائشہ کے والدین کی رضا مندی اور قبولیت کے ارد گرد گھومتا ہے۔ نئے شامل ہونے والے اداکار آر۔ مادھوان اور گوتمی کپور نے اس کردار کی اہمیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔
آر مادھوان کی کارکردگی کو فلم کا سب سے نمایاں حصہ قرار دیا گیا ہے، جنہوں نے خاص طور پر اجے دیوگن کے ساتھ تیز، برجستہ اور مزاحیہ مکالموں سے فلم کو نئی جان بخشی۔
اجے دیوگن نے ایک بار پھر اپنی جاندار مزاحیہ ٹائمنگ اور سنجیدگی کے متوازن امتزاج سے کردار کو مضبوط بنایا جبکہ رکول پریت سنگھ اور میزان جعفری کو بھی تعریفیں مل رہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں
Hi