انیس سو بیاسی کی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز یادگار مقابلوں سے بھرپور تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان ک...
انیس سو بیاسی کی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز یادگار مقابلوں سے بھرپور تھی۔
پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں عمران خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا — پہلی اننگز میں 7 وکٹیں اور دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں، ساتھ ہی 65 رنز کی قیمتی اننگز بھی کھیلی۔ ان ہی شاندار کارکردگی کی بدولت عمران خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان 313 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے زبردست کم بیک کیا۔ محسن خان کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 428 رنز اسکور کیے، جبکہ ظہیر عباس نے 75 اور منصور اختر نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوئی۔ اس میچ میں مدثر نذر اور عبدالقادر نے مجموعی طور پر 6، 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عمران خان نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے 77 رنز کا ہدف ملا، جو قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔
تیسرا ٹیسٹ بھی عمران خان کے نام رہا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 67 رنز بنائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دوسری اننگز میں 46 رنز اور 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ انگلینڈ کو 219 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پوری سیریز میں عمران خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 وکٹیں حاصل کیں اور خود کو دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں منوایا۔
#cricket #ImranKhan #PakvsEng #mohsinkhan

کوئی تبصرے نہیں
Hi