جناب نصرت صدیقی کی مشہور غزل بزبانِ شاعر اپنے حالات کے دھاگوں سے بُنی ہیں میں نے آج ایک تازہ غزل اور کہی ہے میں ...
جناب نصرت صدیقی کی مشہور غزل
بزبانِ شاعر
اپنے حالات کے دھاگوں سے بُنی ہیں میں نے
آج ایک تازہ غزل اور کہی ہے میں نے
کس ضرورت کو دباؤں کسے پورا کر لوں؟
اپنی تنخواہ کئی بار گنی ہے میں نے
چھوٹے لوگوں کو بڑا کہنا پڑا ہے اکثر
ایک تکلیف کئی بار سہی ہے میں نے
میں تو جیسا بھی ہوں سب لوگ مجھے جانتے ہیں
تیرے بارے میں بھی ایک بات سنی ہے میں نے

کوئی تبصرے نہیں
Hi