Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

مسقط عمان ویزہ لینے والے خواتین و حضرات متوجہ ہوں۔

  مسقط عمان ویزہ لینے والے خواتین و حضرات متوجہ ہوں۔  تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ فی الحال عمان نہ آئیں۔ سوشل میڈیا پر چند ڈرامے باز اور ایج...

 


مسقط عمان ویزہ لینے والے خواتین و حضرات متوجہ ہوں۔ 

تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ فی الحال عمان نہ آئیں۔ سوشل میڈیا پر چند ڈرامے باز اور ایجنٹس جو عمان مسقط کے بارے میں سبز باغ دکھاتے ہیں حقیقت اس کے عین بر عکس ہے۔ آپ لوگوں کو صرف یہ بتایا جاتا ہے کہ دو سال کا آزاد ویزہ ،میڈیکل اور دو دن کی رہائش اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ عمانی ریال کا ریٹ 750 ہے۔ مہینے کے دو لاکھ بچ جائیں گے۔ 

لیکن یہ ہرگز نہیں بتائیں گے کہ ایک ہنر مند بندہ جو میسن، پلمبر، ڈرائیور یا آپریٹر ہے اسے بھی کام نہیں ملتا۔ لیبر تو پھر بعد کی بات ہے۔ 

اور اگر کام مل بھی جاۓ تو آپ سے ایک دو ماہ کام کروا کے پیسے نہیں دیں گے۔ لوگ بیچارے کھانے اور کمرے کے کراۓ سے بھی تنگ ہیں۔ 

بلکہ اب تو یہ صورتحال ہے کہ لوگ پاکستان سے پیسے منگوا کر یہاں گزر بسر کر رہے ہیں۔ اور پانچ چھے ماہ بعد واپس پاکستان جا رہے ہیں۔ 

ویزہ، پروٹیکٹر=700000

ٹکٹ=80000

عمان میں پانچ ماہ کا خرچ= 200000

پاکستان واپسی ٹکٹ= 30000

اگر ڈرائیور ہو تو لائسنس کا = 200000

دس بارہ لاکھ کا نقصان مت کریں۔ 

خدارا یہاں آنے سے پہلے تھوڑا نہیں پورا سوچیں۔ اپنا اور اپنے پیاروں کا نقصان مت کریں۔ 

نوٹ= اس انفارمیشن کا مقصد عوام الناس کو فراڈ سے بچانا ہے۔ اگر کسی بھائی کو اس سے اختلاف ہو یا تحقیق کرنا چاہتا ہو تو میرے ساتھ رابطہ کریں۔ cpd from the wall of


کوئی تبصرے نہیں

Hi