Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

کالام میں باولے کتے کا حملہ، دو بچے شدید زخمی محکمے کی مجرمانہ غفلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  کالام میں باولے کتے کا حملہ، دو بچے شدید زخمی محکمے کی مجرمانہ غفلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی کالام سے (ابرار احمد): کالام میں گزشتہ روز ایک...

 


کالام میں باولے کتے کا حملہ، دو بچے شدید زخمی

محکمے کی مجرمانہ غفلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی


کالام سے (ابرار احمد): کالام میں گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک باولا کتا اچانک دو معصوم بچوں پر جھپٹ پڑا۔ حملے کے نتیجے میں دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔


علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اوازِ کالام نے تقریباً ایک ماہ قبل ہی متعلقہ محکمے کو علاقے میں باولے کتوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا تھا اور بروقت کارروائی کی درخواست کی تھی۔ تاہم افسوس ناک طور پر محکمہ کوئی قدم نہ اٹھا سکا۔


عوامی حلقوں نے محکمے کی اس غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور علاقے میں فوری صفائی و حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ