ٹوٹا تالا، شور مچاتا بچہ اور فرار ہوتی خواتین ! بیدرہ میں چوری کی سنسنی خیز واردات ناکام برسوات :: بیدرہ میں دن دیہاڑے چوری کی بڑی واردات...
ٹوٹا تالا، شور مچاتا بچہ اور فرار ہوتی خواتین !
بیدرہ میں چوری کی سنسنی خیز واردات ناکام
برسوات :: بیدرہ میں دن دیہاڑے چوری کی بڑی واردات ناکام، بچے کی حاضر دماغی نے 3 خواتین چور گرفتار کرا دئے
تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ میں ایک گھر میں مبینہ چوری کی واردات اس وقت ناکام بنا دی گئی جب سکول سے واپس آنے والے ایک بچے نے گھر کا ٹوٹا ہوا تالا دیکھ کر اندر داخل ہوا۔ بچے کے مطابق گھر کے اندر موجود ایک خاتون نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، جس پر اس نے شور مچا دیا اور اپنے کزنز کو آوازیں دیں۔شور سن کر اہلِ علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والی 3 خواتین کو قابو کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق خواتین کے قبضے سے سونا، کمبل، چادریں اور دیگر گھریلو سامان برآمد ہوا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کے ساتھ مزید دو خواتین اور ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود تھا، جو ہنگامہ ہوتے ہی موقع سے فرار ہو گئے۔ خاندان نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ مبینہ طور پر پشاور سے تعلق رکھنے والی خواتین کے پاس نہ شناختی کارڈ تھا اور نہ ہی کوئی دستاویز، پھر وہ سوات تک کیسے پہنچیں؟ پولیس نے گرفتار خواتین کو تھانہ مٹہ منتقل کر دیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ متاثرہ خاندان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔#
:: بیدرہ میں دن دیہاڑے چوری کی بڑی واردات ناکام، بچے کی حاضر دماغی نے 3 خواتین چور گرفتار کرا دئے
تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ میں ایک گھر میں مبینہ چوری کی واردات اس وقت ناکام بنا دی گئی جب سکول سے واپس آنے والے ایک بچے نے گھر کا ٹوٹا ہوا تالا دیکھ کر اندر داخل ہوا۔ بچے کے مطابق گھر کے اندر موجود ایک خاتون نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، جس پر اس نے شور مچا دیا اور اپنے کزنز کو آوازیں دیں۔شور سن کر اہلِ علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والی 3 خواتین کو قابو کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق خواتین کے قبضے سے سونا، کمبل، چادریں اور دیگر گھریلو سامان برآمد ہوا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کے ساتھ مزید دو خواتین اور ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود تھا، جو ہنگامہ ہوتے ہی موقع سے فرار ہو گئے۔ خاندان نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ مبینہ طور پر پشاور سے تعلق رکھنے والی خواتین کے پاس نہ شناختی کارڈ تھا اور نہ ہی کوئی دستاویز، پھر وہ سوات تک کیسے پہنچیں؟ پولیس نے گرفتار خواتین کو تھانہ مٹہ منتقل کر دیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ متاثرہ خاندان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
#BarSwat #BreakingNews #CrimeAlert #LatestUpdate #police #crime #CrimeNews

کوئی تبصرے نہیں
Hi