اج 28 اپریل 2024 ہے موسم بہار پورے جوبن پر ہے ۔سبزہ و گل پر ایک نکھار ایا ہوا ہے ۔ پودے ھرے بھرے اور پھولوں پر تازگی دل کو شاد اور دماغ کو...
اج 28 اپریل 2024 ہے موسم بہار پورے جوبن پر ہے ۔سبزہ و گل پر ایک نکھار ایا ہوا ہے ۔
پودے ھرے بھرے اور پھولوں پر تازگی دل کو شاد اور دماغ کو معطر کردیتاہے
بہار کا مزا لینا ہو تو دیہاتی علاقوں میں جانا چاھئے۔
دیہات میں فطرتی مناظر سے زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیں ہوتی اس لئے وہاں بہار بھر پور طریقے سے دیکھائی دیتا ہے ۔
ہرے بھرے وادیاں دلکش منظر پیش کرتے ہیں پہاڑوں کھیتوں کھلیانوں اور پگڈنڈیوں پر تازہ گھاس اگ اتا ہے ۔۔۔
مجھے میرے سکول کازمانہ یاد اتا ہے۔
ہمارے سکول ایک دریا کے کنارے اباد گاوں سے تقریبا ایک کلو میٹرکے فاصلے پر سڑک کنارے 1940 کے لگ بھگ بنا تھا ۔
ہم جس وقت سکول میں داخل ہوئے اس زمانے میں سکول کے اس پاس دور دور تک کوئی ابادی نہیں تھی ۔
سامنے کھلے میدان تھے ہم لوگ جب رفع حاجت کے لئے سکول سے نکلتے تھے تو تقریبا ایک کلو میٹر کے لگ بھگ میدان میں جاکر وہاں برساتی نالی میں رفع حاجت سے فراغت پاتے تھے ۔موسم بہار میں یہ وسیع میدان اپنے جوبن پر نظر اتا تھا وسعت نظر تک ھریالی ہی ہریالی نظر اتی تھی ۔
ایک قسم کے لشہ دار گھاس میں جب چلنے لگتے تو ہزاروں لشہ دار کانٹے شلوار کے پائیچوں میں گھس جاتے جو بڑی مشکل سے نکلتے تھے ۔
لشے کی نوک کی کاٹ سے چیونٹی کی کاٹ کی طرح پاوں اور پنڈلیوں پر سوزش ہوتی تھی ۔ ایک قسم کے زرد خوشبودار جنگلی پھول اگتے تھے جسے ہم پیغمبری پھول کہتے تھے اس کی خوشبو سے دماغ معطر ہوجاتا۔
اور قسم قسم کی گھاس پھوس اگتی تھی حد نگاہ تک یہ سبزہ روح کو سرشار رکھتی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں
Hi