Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

‏مسکرائیے 😀 عربی مزاحیہ کہانی کا ترجمہ

  مسکرائیے 😀 عربی مزاحیہ کہانی کا ترجمہ  ایک پردیسی کہتا ہے  جب میں نے باہر جانے کی پکی تیاری کر لی  تو روانگی والے  دن میرے والد نے بہت س...

 


مسکرائیے 😀

عربی مزاحیہ کہانی کا ترجمہ 


ایک پردیسی کہتا ہے 

جب میں نے باہر جانے کی پکی تیاری کر لی

 تو روانگی والے

 دن میرے والد نے بہت ساری دعاؤں

 اور نصیحتوں کے ساتھ مجھے الوداع کہا !


پردیس اور پردیس میں کام کاج 

اور کمائی میری توقع کے مطابق نہ تھی

مجھے وہاں پر مشکلات سے لڑتے لڑتے 

دو سال بیت گئے،


دو سال کے بعد وطن میں ایک دن میری اماں اور والد کہیں گئے ہوئے تھے کہ گھر میں چور آ گیا،


ہمارے گھر سے اسے کیا ملنا تھا

گھر میں ہمارا ایک گدھا بندھا کھڑا تھا 

چور وہی کھول کر ساتھ لے گیا،


دو دن کے بعد چور ہمارے گدھے کو لے 

کر بازار باربرداری کےلیے گیا، خریداری کی اور گدھے کو پھل اور سبزیوں سے لادا،


رش میں چور کی توجہ کہیں

 اور ہوئی تو گدھا چل پڑا، ہمارے 

گھر کا راستہ تو گدھا جانتا ہی تھا 

اس لیے اس نے شام کو دروازے پر

 آ کر منہ مارنا شروع کر دیا،


میرے والد نے شور سن کر دروازہ 

کھولا تو سامنے اپنے گُمشدہ گدھے 

کو پھلوں اور سبزیوں سے لدا پھندا 

کھڑا دیکھ کر بہت خوش ہوا،


میری اماں کو بلا کر دکھاتے ہوئے کہا : دیکھ !

یہ میرا گدھا دو دن سے غائب رہا ہے 

اور بدلے میں پورا بازار لے کر آیا کھڑا ہے،

اور تیرے لاڈلے بیٹے کو گئے ہوئے

 دو سال ہو گئے ہیں 

لیکن وہ آج تک ایک پیاز کا دانہ 

بھی نہیں بھیج سکا ہے .... 😁


منقول

کوئی تبصرے نہیں

Hi