Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

آئنہ خانے کی حیرت نہیں دیکھی جاتی / پروین شاکر

  چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتی  تیرے بیمار کی حالت نہیں دیکھی جاتی  دینے والے کی مشیت پہ ہے سب کچھ موقوف  مانگنے والے کی حاجت نہیں دیک...

 


چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتی 

تیرے بیمار کی حالت نہیں دیکھی جاتی 


دینے والے کی مشیت پہ ہے سب کچھ موقوف 

مانگنے والے کی حاجت نہیں دیکھی جاتی 


*دن بہل جاتا ہے لیکن ترے دیوانوں کی* 

*شام ہوتی ہے تو وحشت نہیں دیکھی جاتی* 


تمکنت سے تجھے رخصت تو کیا ہے لیکن 

ہم سے ان آنکھوں کی حسرت نہیں دیکھی جاتی 


کون اترا ہے یہ آفاق کی پہنائی میں 

آئنہ خانے کی حیرت نہیں دیکھی جاتی


پروین شاکر

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ