Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا​ ​ / ڈاکٹر راحت اندوری

  انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا​ یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا​ ​ دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے​ سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائ...

 


انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا​

یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا​

دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے​

سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا​

دوزخ کے انتظام میں اُلجھا ہے رات دن​

دعوٰی یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا​

خوش فہمیوں کی بھیڑ میں تو بھول کیوں گیا​

پہلے مرے گا بعد میں جنت میں جائے گا​

واقف ہے خوب جھوٹ کے فن سے یہ آدمی​

یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا​

ڈاکٹر راحت اندوری

کوئی تبصرے نہیں

Hi