Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

ڈیپریشن انتہائی خطرناک مرض۔ اللہ کے واسطے مصیبت زدہ لوگوں پر رحم کرو۔

ڈیپریشن انتہائی خطرناک مرض۔ اللہ کے واسطے مصیبت زدہ لوگوں پر رحم کرو۔ بائی پولر ڈس آرڈر سنڈروم کوئی نارمل ٹینشن یا پریشانی نہیں ہوتی بلکہ ان...

ڈیپریشن انتہائی خطرناک مرض۔

اللہ کے واسطے مصیبت زدہ لوگوں پر رحم کرو۔


بائی پولر ڈس آرڈر سنڈروم کوئی نارمل ٹینشن یا پریشانی نہیں ہوتی بلکہ انسان کے اندر ایک دوسری شخصیت انسٹال ہو جاتی ہے ، جس کو متعلقہ شخص باقاعدہ محسوس کرتا ہے ، اور وہ شخصیت اصلی انسان کی جگہ اس کے دماغی کمپیوٹر کی ایڈمنسٹریٹر بن جاتی ہے ۔ بار بار خودکشی کا حکم

دیتی ہے ۔ چھری اٹھاؤ اور بازو کی رگیں کاٹ دو، گولی مار لو اور فلاں جگہ رکھ کر مارو وغیرہ وغیرہ ۔ عاصم جمیل شھید اگر اپنی مرضی سے جگہ چن سکتا تو یقیناً سر کا انتخاب کرتا یا منہ میں رکھ کر مارتا ۔

میں ایک عزیز کے گھر گیا تو ان کے بیٹے کو بھی یہی مرض لاحق تھا ۔ اچانک وہ اٹھا اور اس کا چہرہ سپاٹ ہو گیا گویا وہ کمرے میں موجود لوگوں کو پہچانتا ہی نہیں ، اس نے دو تین چکر کچن کے لگائے ۔ گھر والوں نے چھریاں چھپا کر رکھی ہوئی تھیں وہ چھری ڈھونڈ رہا تھا ، چھری نہ ملی تو اس نے ناشتے کی ٹیبل سے فورک اٹھایا اور اپنی کلائی کی رگوں میں گھونپنے لگا تھا کہ اس کے بھائی نے ریسلر کی طرح ڈائیو لگا کر اس کے کانٹے والے ہاتھ کو پکڑے ہوئے اس کو گرا لیا اور خود بھی بری طرح گرا ۔

جو لوگ عاصم جمیل کی موت پر جنت اور جھنم کے فیصلے کر رہے ہیں بہتر تھا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا پڑھتے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اور ہماری اولاد کو اس جان لیوا مرض سے بچا رکھا ہے ۔

اللہ کی غیرت کو مت للکارہں ، اور نہ خود کو نیک پاک سمجھیں کہ ہم اپنے تقوے کے زور پر ایسی کسی بیماری سے محفوظ و مامون ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں

Hi