Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

مٹہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا اقراء

  مٹہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا اقراء ماڈل سکول اینڈ کالج گوالیرئی مٹہ میں منعقد سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور ...

 


مٹہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا اقراء ماڈل سکول اینڈ کالج گوالیرئی مٹہ میں منعقد سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور چیف گیسٹ شرکت۔


مٹہ۔۔۔ ڈسٹرکٹ وپولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اقراء ماڈل سکول اینڈ کالج گوالیرئی مٹہ میں منعقد سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی، جہاں پہنچنے پر طلبہ وطالبات اور سکول انتظامیہ  نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا، پھول نچھاور کئیں اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ تقریب تقسیم انعامات پروگرام میں چیف گیسٹ ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے علاوہ ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر سوات زیراب گل خان سمیت اہل علاقہ، والدین، سکول انتطامیہ اور طلبہ و طلبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے سکول پرنسپل اور سٹاف کی محنت کی تعریف کی اور ان کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی شاگرد کے روشن مستقبل کو سنوارنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، اساتذہ کے محنت کے بدولت طلبہ و طلبات اپنے مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں، اساتذہ طالب علم کی سماجی، اخلاقی اور تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کی نہایت لگن سے کوششیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طلبات پر فخر ہیں، یہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، جو کہ مستقبل میں مختلف پیشوں کے زریعے سے قوم کے خدمت کرنے میں اپنے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے والدین کے سرفخر سے بلند کرینگے۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ یوم تقسیم تقریب انعامات تمام بچوں، بچیوں اور والدین کے لیے نہایت خوشی اور یادگار دن ہوتا ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دے کر کہا کہ وہ اپنی بچوں اور بچیوں کو لازماً تعلیم دینے کے لیے سکول بھیج کر انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ مزید انہوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سکول کے پرنسپل، سٹاف اور طلبہ و طلبات کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر چیف گیسٹ ڈی پی او سوات، ایس پی اپر سوات اور دیگر شرکاء نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ وطالبات میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئیں۔


کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ