سانحہ نو مئی سے متعلق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دوٹوک کہہ دیا کہ قوم اور تاریخ سانحہ نو مئی کے کرداروں کو کبھی...
سانحہ نو مئی سے متعلق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دوٹوک کہہ دیا کہ قوم اور تاریخ سانحہ نو مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ کابینہ نے نو مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی باضابطہ منظوری دے دی۔
و
سانحہ نو مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی وزراء کے علاوہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ نو مئی کے حوالے سے مذمتی قرار منظور کی گئی اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ نو مئی محض تاریخ کا سیاہ ترین دن نہیں ۔ سوچوں کو الگ الگ کرنے والا دن ہے ۔ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے ۔ ان کے عظیم اہلخانہ اور محب وطن عوام ہیں تو دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے کردار ہیں ۔جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں ہے۔
: شہباز شریف۔ وزیراعظم پاکستان
وفاقی وزیر قانون نے نگران دور حکومت میں 9 مئی کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ کابینہ نے رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر کے بحث کرانے کا فیصلہ کیا۔ مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نگران کابینہ کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔
: اعظم نذیر تارڑ، وزیر قانون
: رانا ثناء اللہ، مشیرسیاسی امو
کابینہ ارکان نے متفقہ طور پر سانحہ میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
.jpg)
کوئی تبصرے نہیں
Hi