Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

10 نومبر 1973ء یوم پیدائش زاہد فضل

  10 نومبر 1973ء یوم پیدائش زاہد فضل سابق Pakistan Cricket Team کرکٹر تھے، جنہوں نے 1990ء سے 1995ء تک 9 ٹیسٹ اور 19 ایک روزہ بین الاقوامی می...

 


10 نومبر 1973ء

یوم پیدائش زاہد فضل


سابق Pakistan Cricket Team کرکٹر تھے، جنہوں نے 1990ء سے 1995ء تک 9 ٹیسٹ اور 19 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے۔

پاکستان کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، پاکستان آٹو موبلائز کارپوریشن اور پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی طرف سے بھی کرکٹ کھیلی۔

وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے ہی میڈیم آف بریک بولر تھے۔


زاہد فضل ٹیسٹ کیپ نمبر 118

ٹیسٹ کرکٹ

زاہد فضل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1990ء میں کراچی کے مقام پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

اس پہلے ٹیسٹ میں ملنے والے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

پہلی اننگ میں 7 اور دوسری میں 12 رنز یہی ظاہر کر رہے تھے۔

فیصل آباد کے اگلے ٹیسٹ میں انھوں نے 32 اور 5 رنز بنائے جبکہ لاہور کے تیسرے ٹیسٹس میں وہ 13 اور 6 تک رسائی حاصل کرسکے۔

1991ء میں جب سری لنکا کی ٹیم پاکستان آئی تو انہیں ہوم سیریز میں سلیکٹرز نے ایک بار پھر اعتماد کرکے ٹیم میں شامل کیا۔

سیالکوٹ کے پہلے ٹیسٹ میں 36 اور گوجرانوالہ کے دوسرے ٹیسٹ میں 21 رنز کے ساتھ وہ خاطر خواہ ٹیم کی مدد نہ کرسکے لیکن یہ ٹیسٹ فیصل آباد کا تیسرا ٹیسٹ تھا جب انہوں نے اپنا بہترین انفرادی سکور ٹیم کو دیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بنائے جس میں سنتھ جیسوریا 81، روشن ماہنامہ 58 اور ہتھوراسنگھا 49 کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مشکلات سے دوچار رہی اور رمیز راجا کے 63 رنز کی بدولت 221 رنز ہی بنا سکی۔

زاہد فضل صرف 13 رنز بنا کر وجے گوناوردنے کا شکار بنے، دوسری باری میں زاہد فضل نے اپنی ذمہ داری کا احساس کیا اور 13 چوکوں کی مدد سے 164 گیندوں پر 78 رنز کی باری کھیلی۔

ان کی اس اننگ کے باوجود پاکستان کا سکور 7 وکٹوں پر 188 سے آگے نہ بڑھ سکا۔

اس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی اور راولپنڈی میں 2 ٹیسٹ کھیلے مگر بیٹنگ میں کوئی موثر کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے۔

1995ء میں سری لنکا کے خلاف سیالکوٹ کا ٹیسٹ ان کا آخری ٹیسٹ تھا جس میں وہ 23 اور 1 رنز تک ہی محدود رہے۔


ون ڈے کرکٹ

زاہد فضل کو نیوزی لینڈ کے خلاف 1990ء میں سیالکوٹ کے مقام پر ایک روزہ مقابلہ میں شرکت کا موقع ملا مگر وہ 5 ناقابل شکست رنز ہی بنا سکے جبکہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں بھی وہ کوئی بڑی اننگ نہ کھیل سکے۔

شارجہ میں سری لنکا کے خلاف 11 اور بھارت کے خلاف 39 رنز کے ساتھ وہ کچھ فارم میں آے

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ