ٹیلی ویژن !!!! جو آج کل ہر گھر میں بلکہ گھر کے ایک ایک کمرے میں رکھا ہوتا ہے، رکھا کیا دیوار سے لٹکا ہوتا ہے، آج سے بیس پچیس سال پہلے اسکی...
ٹیلی ویژن !!!!
جو آج کل ہر گھر میں بلکہ گھر کے ایک ایک کمرے میں رکھا ہوتا ہے، رکھا کیا دیوار سے لٹکا ہوتا ہے،
آج سے بیس پچیس سال پہلے اسکی بڑی حثیت ہوتی تھی، ۔
اس کو کروشے کے بنے غلاف سے چھپا یا ہوتا تھا ۔ایک جو لڑکا دبئی جاتا تھا مزدوری کرنے ایک یہ ٹی وی بہت خاص ہوتے تھے،
دبئی کو بڑی بوڑھیاں کہتی تھی ۔بس بچے کی قسمت مزدور ی کس ملک میں لکھی جو سعودیہ عرب سے آگے ملک ہے وہاں ہوتا ہے میرا پوتا،
ہاں تو بات هو رہی تھی ٹی وی کی،
جو بس شام کو ایک خاص وقت پہ لگتا تھا ۔بڑی سی میز پہ رکھا ہوتا تھا ٹی وی جسے محلے کے سب بچے دور سے بیٹھ کر دیکھتے تھے ۔
اسکے اوپر ایک فریم شدہ تصویر ہوتی اس بھائی صاحب کی جو دبئی گے ہوتے تھے اور انکی کمائی سے یہ ٹی وی اس گھر میں آیا ۔
دن کو بارہ سے دو بجے تک ٹی وی بند ہوتا لوگ کہتے ٹی وی میں بھی انسان ہیں تھک گئے ھوں گے ۔
اور انٹینا ذرا سا بھی ھوا تیز ہوتی ہل جاتا ۔کچھ نظر نہیں اتا ۔پرندہ بھی انٹینے پہ بیٹھ جاتا سکرین پہ مکھیا ں نظر آنے لگتی تھیں ۔
اور ٹی وی بھی سادہ ہوتی تھی سیاہ اور سفید بس دو رنگ ۔
جس کے گھر رنگین ٹی وی ہوتا ہم دن بھر اس باجی کی ہر بات مانتے کہ رات کو جب آٹھ بجے ڈرامہ آئے گا اس باجی کے گھر دیکھیں گے ۔
پھر چینل بھی ایک 'ڈرامہ بھی ایک 'جب بھی ملتی لڑکیاں، اگلی قسط کا پوچھتی، امی محلے میں جاتی بڑی عورتیں سب اپنی اپنی راے دیتی کہ اگے کیا هو گا ۔
وہ ان تمام کردار و ں کو سچ سمجھتی تھیں ۔جو ویلن ہوتا سب بد دعائیں دیتے اسکو ۔ھمدردی ہیرو کے ساتھ ہوتی ۔دادا جی کے ایک دوست نے انکو بتایا شکر ہے میرا بیٹا ٹی وی لے آیا ۔
اور تو اور ملک کا صدر اور وزیر بھی میرے گھر نظر آتے ہیں ۔
جیسے میرے گھر آئے ہوئے ھوں ۔واہ خدا کی شان کیا کمال چیز بنائی جس نے بھی بنائی اسکی عقل کو شاباش ہے ۔
میں حیران ہوتا ھوں لوگ اس کے اندر کیسے جاتے ھوں گے ۔میری دس سال عمر بڑھ گئی ۔بس ٹی وی جب بھی دیکھوں بولتا ھوں سبحان اللّه ۔
ہاے کتنے سادہ اور سچے لوگ تھے تبھی غر یب هو کر بھی سکون کی دولت سے مالا ما ل تھے ۔
آج لوگوں کہ پاس ھر سہو لت ہے مگر سکون نہیں ۔
بہت اچھا تھا وہ زمانہ جو بیت گیا ۔
اس دن پہ بھی مالک کا شکر آج پہ بھی ۔رب جس حال میں رکھے اس ذات کا لاکھ لاکھ شکر__
طالبِ دعا
ام البنین۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں
Hi