Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

صدر کاتالان فیڈریشن خالد شہباز چوہان کی اسلام آباد میں اسپین کے اعلی حکام سے اہم ملاقات، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

  صدر کاتالان فیڈریشن خالد شہباز چوہان کی اسلام آباد میں اسپین کے اعلی حکام سے اہم ملاقات، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو اسلام آ...

 



صدر کاتالان فیڈریشن خالد شہباز چوہان کی اسلام آباد میں اسپین کے اعلی حکام سے اہم ملاقات، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو


اسلام آباد(پ ر)گزشتہ روز کاتالان فیڈریشن کے صدر خالد شہباز چوہان کی اسپین ایمبیسی اسلام آباد کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اسپین ایمبیسی اسلام آباد کی نئی قونصل جنرل ، اور وائس ہیڈ آف مشن Head of Mission (Segunda Jefatura Mr. Alvaro gonzález Largo شریک ہوئے۔ دونوں افسران نے تقریباً دو ماہ قبل اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، اس لیے پاکستانی کمیونٹی کو اس وقت درپیش اہم مسائل اور خصوصاً ویزا و اپوائنٹمنٹ سسٹم کی موجودہ صورتحال ان کے سامنے تفصیل سے رکھی گئی۔

ملاقات کا سب سے اہم موضوع ویزا اپوائنٹمنٹ کا موجودہ مسئلہ تھا۔ اپوائنٹمنٹس کا انتہائی محدود وقت میں ختم ہو جانا، عام درخواست گزاروں کو اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے میں مشکلات، ایجنٹ مافیا کی سرگرمیاں اور سسٹم سے متعلق دیگر شکایات تفصیل کے ساتھ شیئر کی گئیں۔

سفارت خانہ کے حکام نے بتایا کہ اس معاملے پر پہلے سے کام جاری ہے اور سابقہ حکام کی جانب سے دی گئی رپورٹس اور فیڈبیک بھی نئی ٹیم کے سامنے موجود ہیں، جنہیں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس لیے امید ہے کہ پہلے سے شروع کیے گئے اقدامات میں تسلسل برقرار رہے گا اور آنے والے وقت میں عملی بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

سفارت خانہ کے حکام کے مطابق BLS کے ساتھ اپوائنٹمنٹ سسٹم کو اپ گریڈ اور بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایجنٹ مافیا اور اپوائنٹمنٹ سسٹم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پاکستان کے متعلقہ حکام کے ساتھ بھی مکمل رابطہ اور تعاون کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں صرف اپوائنٹمنٹ کا معاملہ ہی زیرِ بحث نہیں آیا بلکہ درخواست اور ویزا فیس، ایمبیسی کے ساتھ کمیونیکیشن، بروقت جواب نہ ملنے، مختلف ویزا کیٹیگریز میں تاخیر، فیملی کیسز اور ایسے افراد کے معاملات جن کے کاغذات یا فائلیں اسپین میں گم یا طویل عرصے تک زیرِ التوا رہتی ہیں سمیت کمیونٹی کو درپیش متعدد مسائل پر بڑی تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ بھی بہت سے اہم موضوعات پر نہایت کھل کر اور تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ بعض معاملات ایسے بھی تھے جن کے بارے میں ایمبیسی حکام کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ان کی نوعیت اور حساسیت کے باعث انہیں اس مرحلے پر عوامی طور پر disclose کرنا مناسب یا ممکن نہیں۔ اسی وجہ سے ملاقات میں ہونے والی ہر گفتگو اور ہر زیرِ بحث معاملے کی مکمل تفصیل سوشل میڈیا یا عوامی سطح پر بیان نہیں کی جا سکتی۔

تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ تقریباً تمام اہم کمیونٹی مسائل، ان کی وجوہات اور ان کے ممکنہ حل پر کھل کر گفتگو ہوئی۔ جہاں جہاں مختلف عملی حل ممکن ہو سکتے تھے، ان تمام آپشنز پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کاتالان فیڈریشن کی جانب سے صدر خالد شہباز چوہان نے متعدد عملی تجاویز بھی پیش کیں۔ قونصل جنرل اور نائب سفیر محترم نے ان تجاویز کو نہ صرف توجہ سے سنا بلکہ باقاعدہ نوٹ بھی کیا۔ تمام اہم مسائل اور تجاویز تحریری شکل میں بھی تیار کرکے ایمبیسی حکام کے حوالے کی گئیں تاکہ ان کے پاس باقاعدہ تحریری ریکارڈ موجود رہے اور متعلقہ سطح پر ان پر مزید کام کیا جا سکے۔

دونوں افسران نے تمام نکات کو انتہائی توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے اور کمیونٹی کو زیادہ مؤثر اور بروقت سروس فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ایمبیسی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس وقت پاکستان سے اسپین کے لیے درخواستوں کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔ وزٹ ویزا، اسٹوڈنٹ ویزا، فیملی ری یونین/فیملی کیٹیگریز اور ورک ویزا سمیت مختلف اقسام کی درخواستوں کا حجم بہت زیادہ ہے، جبکہ دستیاب عملہ اس حجم کے مقابلے میں محدود ہے۔ اس کے باوجود ایمبیسی کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ کیسز کو بہتر انداز میں ہینڈل کیا جائے اور تمام درخواست گزاروں کو بروقت رسپانس دیا جا سکے۔

ایمبیسی حکام نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایمبیسی یا اس کے اپوائنٹمنٹ سسٹم کے بارے میں یہ تاثر پیدا ہو کہ اس پر کسی مافیا یا غیر قانونی نیٹ ورک کا اثر ہے، یا ایمبیسی مسلسل اخبارات اور سوشل میڈیا میں منفی خبروں کی وجہ بنے۔ اسی لیے ان معاملات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملاقات مجموعی طور پر انتہائی مثبت، تفصیلی اور حوصلہ افزا رہی۔ بہت سے ممکنہ حل اور تجاویز پر کھل کر تبادلۂ خیال ہوا۔ بعض معاملات کا حتمی فیصلہ ایمبیسی کی مقامی سطح کے بجائے متعلقہ اعلیٰ حکام یا وزارت کی سطح پر ہونا ہے، تاہم ایمبیسی حکام نے یقین دلایا کہ ان معاملات کو مناسب سطح تک پہنچایا جائے گا اور جہاں ان کے اختیار میں ممکن ہوا وہاں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ہمیں اس ملاقات کے بعد امید ہے کہ نئی ٹیم کی کوششوں، BLS سسٹم میں ہونے والی بہتری اور متعلقہ حکام کے تعاون سے آنے والے دنوں میں بالخصوص اپوائنٹمنٹ سسٹم، ایجنٹ مافیا، کمیونیکیشن اور زیرِ التوا کیسز کے حوالے سے کمیونٹی کو عملی ریلیف اور اچھی خبر ملے گی۔

کاتالان فیڈریشن کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ کمیونٹی کو درپیش حقیقی مسائل صرف سوشل میڈیا تک محدود نہ رہیں بلکہ انہیں براہِ راست متعلقہ حکام کے سامنے، ممکنہ حل اور تحریری تجاویز کے ساتھ رکھا جائے، تاکہ ان مسائل کے عملی اور دیرپا حل کی طرف پیش رفت ہو سکے۔


کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ