Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بریکوٹ میں

  صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بریکوٹ میں،، دل کی مریضوں کے لئے ایکو مشین ، ڈیجیٹل  ایکسرے، ڈیجیٹل آف لیبارٹری سسٹم او...

 



صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بریکوٹ میں،، دل کی مریضوں کے لئے ایکو مشین ، ڈیجیٹل  ایکسرے، ڈیجیٹل آف لیبارٹری سسٹم اور تمام ہسپتال کے ریکارڈ او پی ڈی پرچی سے لیکر  ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کو منتقل کرنے کا افتتاح کردیا ، اس نظام کو متعارف کرنے سے عوام بروقت صحت سہولت مہیا ہوگی، ملاکنڈ ریجن میں پہلی مرتبہ کسی ہیڈکواٹر ہسپتال کو ڈیجیٹلائز سسٹم سے مستفید کرنے کا بریکوٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہلا ہسپتال ہوگا، عوام ڈاکٹر امجد علی کے مشکور ہیں 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کہ ھم اپنے حلقہ میں اپنے عوام کے لئے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے، ہسپتال کو ڈیجیٹلائز کرنے ہسپتال عملہ اور عوام کو بہت آسانی میسر آسکے گی، اس میں وقت کی بچت کے ساتھ کلینیکل ریکارڈ میں کوئی غلطی نہیں ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال کو مزید سپیشلسٹ ڈاکٹرز فراہم کرینگے، ابھی میں نے مزید تین ڈاکٹرز کو بھیج دئیے ہیں، ہسپتال پر مزید بوجھ کم ہوجائے گا 

انہوں نے کہا کہ ہسپتال عمارت امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اور انتقامی کارروائیوں کے سبب کام رکوایا گیا تھا اب انشاءاللہ جلد تعمیری کام کا آغاز ہوگا،

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ