Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

ادبی تنظیم ''سوات ادبی ملگری'' کی سالانہ انتخابات مکمل

  سوات ( )ادبی تنظیم ''سوات ادبی ملگری'' کی سالانہ انتخابات مکمل،ڈاکٹر عطاء الرحمن عطاء اور سمیع اللہ گران پانچویں مرتبہ صدر...

 


سوات ( )ادبی تنظیم ''سوات ادبی ملگری'' کی سالانہ انتخابات مکمل،ڈاکٹر عطاء الرحمن عطاء اور سمیع اللہ گران پانچویں مرتبہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب،گذشتہ روز  سپموگمی ٹینٹ سروس مینگورہ میں اس حوالے سء تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم کی پچھلے سال کی کارکردگی اور آنے والے سال کے لیے لائحہ عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں نذیر احمد نذیر سرپرست اعلیٰ، روزی خان لیونے چیئرمین، ڈاکٹر عطاء الرحمن عطاء صدر، حاجی رحمت علی عاجز سینئر نائب صدر، جاوید اختر اختر نائب صدر، سمیع اللہ گران جنرل سیکرٹری، نیاز ملہم جائنٹ سیکرٹری، خائستہ علی خلال فنانس سیکرٹری، افضل محمد زے پریس سیکرٹری، شمشیر سالار رابطہ سیکرٹری، فرہاد علی فرہاد آفس سیکرٹری، وقاص اسیر سوشل میڈیا سیکرٹری، نصیب زادہ تنہا، اسماعیل رحیم خیل، حیات خان ملنگ اورسیز نمائندگان منتخب ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدور اور جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ ساتھیوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا پورا اترنے کی کوشش کریں گے اپنے ساتھیوں کے اعتماد کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچا ئیں گے انہوں نے کہا کہ حسب سابقہ کی طرح آئندہ بھی ساتھیوں کے فلاح و بہبود اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے تمام صلاحیتیں بروئے لاکر سوات میں ادب کے لیے اپنے خدمات سر انجام دیتے رہیں گے اور نوجوان شاعروں اورا دیبوں کے رہنمائی میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شاعر، ادیب ہمارے ادبی قافلہ کا حصہ بناچاہتے ہیں تو انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ان کا آنا اور ہمیں تنظیم شامل ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ