Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

محسنؔ بھوپالی / جس کا درد بٹاؤ گے

  جس کا درد بٹاؤ گے  اُس سے رنج اٹھاؤ گے  سب کو دوست بناؤ گے  سب کو دشمن پاؤ گے  دیوانے کو مت سمجھاؤ!  دیوانے کہل...

 



جس کا درد بٹاؤ گے 

اُس سے رنج اٹھاؤ گے 


سب کو دوست بناؤ گے 

سب کو دشمن پاؤ گے 


دیوانے کو مت سمجھاؤ! 

دیوانے کہلاؤ گے 


دُور نہ جاؤ نظروں سے 

دنیا میں کھو جاؤ گے 


محفل محفل چُھپتے ہو 

خلوت خلوت پاؤ گے 


تن آسانی کہتی ہے 

مشکل میں پڑ جاؤ گے 

 

محسنؔ جو سمجھاتے ہو 

خُود کو بھی سمجھاؤ گے 


محسنؔ بھوپالی





کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ