*🔮رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں؟🔮* *• اسلامی احکامات قرآن و حدیث کے حوالہ جات کے ساتھ* 1. ایک دوسرے کو سلام کریں - (مسلم: 54) 2. ان سے ...
*🔮رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں؟🔮*
*• اسلامی احکامات قرآن و حدیث کے حوالہ جات کے ساتھ*
1. ایک دوسرے کو سلام کریں -
(مسلم: 54)
2. ان سے ملاقات کرنے جائیں -
(مسلم: 2567)
3. ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں۔
(لقمان: 15)
4. ان سے بات چیت کریں - (مسلم: 2560)
5. ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں -
(سنن ترمذی: 1924، صحیح)
6. ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں -
(صحیح الجامع: 3004)
7. اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں -
(مسلم: 2162)
8. اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں - (ترمذی: 2485، صحیح)
9. انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں -
(مسلم: 2733)
10. بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں -
(سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)
11. چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں -
(سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)
12. ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں -
(صحیح بخاری: 6951)
13. اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں - (صحیح بخاری: 6951)
14. ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں -
(صحیح مسلم: 55)
15. اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں۔
(صحیح مسلم: 2162)
16. ایک دوسرے سے مشورہ کریں - (آل عمران: 159)
17. ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں -
(الحجرات: 12)
18. ایک دوسرے پر طعن نہ کریں -
(الھمزہ: 1)
19. پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں -
(الھمزہ: 1)
20. چغلی نہ کریں -
(صحیح مسلم: 105)
21. آڑے نام نہ رکھیں - (الحجرات: 11)
22. عیب نہ نکالیں -
(سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)
23. ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں - (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)
24. ایک دوسرے پر رحم کھائیں -
(سنن ترمذی: 1924، صحیح)
25. دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں -
(سورہ مطففین سے سبق)
26. ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں -
(صحیح مسلم: 2963)
27. نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو - (المطففین : 26)
28. طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں -
(التکاثر: 1)
29. ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں -
(الحشر: 9)
30. اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں -
(الحشر: 9)
31. مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں -
(الحجرات: 11)
32. نفع بخش بننے کی کوشش کریں
(صحیح الجامع: 3289، حسن)
33. احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں -
(آل عمران: 159)
34. غائبانہ اچھا ذکر کریں - (ترمذی: 2737، صحیح)
35. غصہ کو کنٹرول میں رکھیں -
(صحیح بخاری: 6116)
36. انتقام لینے کی عادت سے بچیں
(صحیح بخاری: 6853)
37. کسی کو حقیر نہ سمجھیں -
(صحیح مسلم: 91)
38. اللہ کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں -
(سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)
39. اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں -
(ترمذی: 969، صحیح)
40. اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں -
(مسلم: 2162)
✍🏼حبیب الرحمن نوری💫

کوئی تبصرے نہیں
Hi