Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

‏بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن

  بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن :-    عموماً یہ حساب کرنا مشکل ہوتا ہے کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں...

 


بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن :-  


 عموماً یہ حساب کرنا مشکل ہوتا ہے کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں گی. چلیں آج اس مسئلے کو ھل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مگر یاد رہے 

سولر پلیٹیں صرف اس وقت اپنے اوپر لکھے ہوئے واٹ پیدا کرتی ہیں جب

1) ان پر شعائیں بالکل عمودی پڑیں ۔۔ جو صرف دوپہر کے وقت ہوتا ہے کچھ دیر کے لیے

  کسی خاص وقت معلوم کرنا ہو کہ پینل کتنے واٹ پیدا کرے گا تو اس کے لیے درج ذیل فارمولا ہو گا

P = W x Sinθ

جب کہ P پاور ہے جو پینل پیدا کرے گا

اور W وہ پاور ہے جو پینل پر لکھی ہے 

اور θ وہ زاویہ ہیے جس پر سورج کی شعاعیں اس وقت پینل پر پڑ رہی ہیں 

2)  فضائ آلودگی ، بہت ہلکے سے  بادلوں کا ہونا  بھی بجلی کی  پروڈکشن کو کم کر دیتا ہے

3) تیسری چیز سولر پینل کا سورج کی شعاعوں سے گرم ہو کر پروڈکشن کم کرنا ہے ۔۔50 ڈگری C سے اوپر جا کر پروڈکشن کم ہو جاتی ہے 

4) چوتھی وجہ پینل کا ہر وقت صاف رکھنا ناممکن ہوتا ہے جو پروڈکشن کم کرنے کا باعث ہوتا ہے 

5) پانچویں وجہ یہ ہیے کہ سولر پینل جوں جوں پرانا ہوتا جاتا  اپنی پروڈکشن کم کرتا جاتا ہے  ایوریج  پروڈکشن 1٪ کم ہوتی ہے ہر سال  

 ان وجوہات کی بنا پر سولر پینل گرمیوں میں بھی  اپنے اوپر لکھی پاور کا ٪80 ہی پیدا کر پاتے ہیں۔یاد رہے کہ اگر بادل زیادہ ہیں تو پھر پاور کی پروڈکشن ٪80  سے بھی کم ہو گی ۔اس لیے جو کیلکولیشن دی ہے وہ صرف بہت معمولی سے بادلوں کے ساتھ ہے جس میں سورج نظر آتا رہتا  ہے. 

اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم گرمیوں میں دن کے مختلف حصوں میں معلوم کرنا چاہیں کہ سولر پینل کتنی پاور دے گا تو اوپر دئیے گئیے فارمولے کا 80 فیصد پاور دے گا۔۔یعنی فارمولہ درج ذیل ہو جائے گا

P = W x Sinθ x 80/100 watts

اس فارمولے کو استعمال

 کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ صبح  بجے سے شام 8 بجے تک کتنی پاور پیدا کرے گی ایک 550 واٹ کی پلیٹ 

صبح 8 بجے بہت معمولی 

صبح 8:30 بجے زاویہ 9  درجے اس لیے 

P = 550 x Sin 9 x 80/100

  =69 watt

صبح 9 بجے ۔۔زاویہ 18 درجے اور پاور

P=550 x Sin18 x80/100

  =136 watt

اسی طریقے سے

ساڑھے 9بجے   200 

 دس بجے یہ 259 واٹ 

ساڑھے دس بجے 312 واٹ

گیارہ بجے 356 واٹ

ساڑھے گیارہ بجے 392 واٹ

بارہ بجے 418 واٹ

ساڑھے بارہ بجے 435 واٹ

ایک بجے دوپہر 440 واٹ

ڈیڑھ بجے۔  435 واٹ

دو بجے۔ 418 واٹ

ڈھائ بجے 392 واٹ

تین بجے 356 واٹ 

ساڑھے تین بجے311 واٹ 

چار بجے 259 واٹ

ساڑھے چار بجے 200 واٹ 

پانچ بجے 136 واٹ

ساڑھے 5 بجے شام 69

چھ بجے شام  نہ ہونے کے برابر

اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو AC چلانا ہے 

1) وہ ہمیں کس وقت سے کس وقت تک چلانا ہے 

2) جو AC ہمیں چلانا ہے وہ کتنے واٹ فی گھنٹہ خرچ کرے گا۔۔۔

فرض کریں کہ ہمیں ایک انورٹر والا ڈیڑھ ٹن کا AC چلانا ہے ۔۔ اور صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک چلانا ہے تو مندرجہ بالا کیلکولیشن کے مطابق ایک 550 واٹ کی پلیٹ صبح دس بجے صرف 259 واٹ بنا رہی ہو گی ۔اور شام 4 بجے بھی صرف 259 واٹ ہی بنا رہی ہو گی ۔ اور صبح دس سے 4 بجے شام تک اس سے زیادہ پاور بنے گی۔۔

 ظاہر سے بات ہے کہ جب ہم AC شروع میں چلائیں گے تو AC اپنا maximum لوڈ ہی لے گا ۔ جو ڈیڑھ ٹن کے اے سی کے کیس میں 1750 واٹ بنتا ہے ۔یاد رہے جب آپ انورٹر AC کا کرنٹ clamp on میٹر سے چیک کرتے ہیں تو وہ 3 سے 4 ایمپیر بتاتا ہے ۔لیکن یہ ریڈنگ غلط ہوتی ہے کیونکہ Clamp on میٹر 50 Hz کی pure Sinusoidal wave کے لیے ڈیزائنڈ ہوتا ہے جب کہ انورٹر اے سی کی آوٹ پٹ modulated wave ہوتی ہے جس سے اس کی fundamental ہمیں Sin wave کی شکل میں نظر آتی ہے ۔ جب کہ یہ fundamental بہت ہائی فریکونسی کی waves کا مجموعہ ہوتی ہے اور اس ہائی فریکونسی پر clamp on میٹر کے cores ایک طرح سے saturated ہو جاتے ہیں اور ریڈنگ بہت کم نظر آتی ہے  ۔۔۔ اس لیے یاد رہے کہ اے سی کے شروع کا لوڈ 1750 واٹ ہی ہے یعنی وہ تقریباً 8 ایمپیر کرنٹ لے رہا ہوتا ہے ۔۔۔ 

چلیں اب یہ طے ہو گیا کہ ہمارا لوڈ 1750 واٹ ہے ۔۔ جب کہ ہمیں فی پلیٹ 259 واٹ ملے گا ۔۔۔ اس لیے کل پلیٹیں جو لگانی ہیں

No of plates = 1750/259

 = 6.75 plates 

یعنی 7 پلیٹیں 

اگر یہ ہی AC گیارہ بجے سے تین بجے تک چلانا ہے تو گیارہ بجے اور تین بجے ہمیں 356 واٹ فی پلیٹ ملے گی۔۔اس طرح 

No. of plates = 1750 /356

= 4.9 plates 

یعنی پانچ پلیٹیں چاہیں ہوں گی ۔۔۔ اسی طرح آپ اپنی requirement کے مطابق پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں ۔۔۔

اور اسی کیلکولیشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ دوسرے لوڈ مثلآ پنکھے وغیرہ کے لیے بھی سولر پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں.

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ