*قرآن کے لفظوں پہ انگلی چلانے سے ڈرتا ہے "مسلمان"* *سجدوں میں سر جھکانے سے ڈرتا ہے..........." مسلمان "* نعتیہ اشعا...
*قرآن کے لفظوں پہ انگلی چلانے سے ڈرتا ہے "مسلمان"*
*سجدوں میں سر جھکانے سے ڈرتا ہے..........." مسلمان "*
نعتیہ اشعار پہ ، فوراََ چینل بدلتا ہے............." مسلمان"
اقبال کے کھرے لفظوں پہ بگڑتا ہے................" مسلمان"
غیر جانی مانی حدیث کو فارورڈ تو کرتا ہے
مگر تصدیق کرنے اور دلائل دینے سے ڈرتا ہے"مسلمان"
فحش فلمیں مزا دیتی ہیں ، اور موسیقی سکون
قصص الانبیاء سے ہدایت لینے میں مرتا ہے .."مسلمان"
لاکھوں ویب سائٹس کے نام یاد ہیں انگلیوں پر مگر
سورتوں کے مفہوم ، پاروں کے نام دہرانے سے اٹکتا ہے"مسلمان"
رنگین شامیں ، نشیلے جام اور رضاِنفس کو تو ترجیح دیتا ہے
مگرظلم تو یہ ہےکہ مذہب کو آؤٹ ڈیٹڈ سمجھتا ہے"مسلمان "
نائٹ کلبز میں رات گۓ کرتا ہے رقص ، نوش کرتا ہے شرابیں
دوچار رکعتیں تہجد کی ادا کرنے کو گناہ سمجھتا ہے "مسلمان"
جنہیں جانتا تک نہیں ان کا لائک اپنی ہر پوسٹ پہ چاہتا ہے
مگر جو ہےشہہ رگ سے قریں ، اس سے دعا مانگنے سے کتراتا ہے "مسلمان "
چہرے پہ ان گنت فلٹرز تھوپ کر واہ واہی بٹورتا ہے
جو نور ربﷻ دے رہا ہے ، اسکےحصول کی کوشش نہیں کرتا ہے "مسلمان "
لمحہِ فکریہ تو یہ ہے کہ "مسلمان" بننے سے ڈرتا ہے "مسلمان"

کوئی تبصرے نہیں
Hi