Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

ذیشان کی جیت حق اور سچ، عوامی امانت اور عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔۔۔سہیل آفریدی

  خرم ذیشان کی جیت حق اور سچ، عوامی امانت اور عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔۔۔سہیل آفریدی  پشاور::: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی...

 



خرم ذیشان کی جیت حق اور سچ، عوامی امانت اور عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔۔۔سہیل آفریدی 

پشاور::: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے  سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خرم ذیشان کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ خرم ذیشان کی جیت حق اور سچ، عوامی امانت اور عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔ خرم ذیشان کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا اور یہ کامیابی عمران خان کے وژن، اصولی سیاست اور عوامی خدمت کے عزم کی توثیق ہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سینیٹ نشست پر پی ٹی آئی کی فتح قوم کے بہتر مستقبل کی امید اور اس بات کی گواہی ہے کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے نظریے پر غیر متزلزل اعتماد کرتا ہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ جیت اس تحریک کا تسلسل ہے جو ملک میں حقیقی آزادی، آئین کی حکمرانی ، قانون کی بالادستی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ،انصاف اور خودداری کے لیے جاری ہے۔ یہ تحریک اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پورے جذبے اور عزم کے ساتھ جاری ہے۔ عمران خان کا نظریہ انصاف، خودداری اور قومی غیرت پر مبنی ہے جو ایک مضبوط اور خودمختار پاکستان کا خواب پیش کرتا ہے۔  پی ٹی آئی کی جدوجہد عوام کے حقوق، شفاف نظامِ حکومت اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے ہے۔۔۔#سپین_سرنیوز

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ