Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

دنیا میں اس وقت کم و بیش 7000 زبانی بولی جاتی ہیں۔

  ' دورہ سوات اور پشتو بطور مضمون کی کہانی              """""""""""""...

 


' دورہ سوات اور پشتو بطور مضمون کی کہانی              """""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""        

دنیا میں اس وقت کم و بیش 7000 زبانی بولی جاتی ہیں۔ انسانوں کی بڑی آبادی والی زبانوں میں عالمی سطح پر پشتو 82 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بولنے والوں کی تعداد تقریباً 6 کروڑ ہے۔ تاریخ بتاتی کہ اس زبان کی تاریخ 3400 سال قبل مسیح کی ہے۔ پشتو زبان کا پہلا شاعر امیر کروڑ تصور کیا جاتا ہے۔ خوشحان خان خٹک 1613-1689کو بابائے پشتو لٹریچر کہا جاتا ہے جو افغانستان کا قومی شاعر بھی ہے۔ امیر کروڑ اور بیٹ نیکہ سے لیکر رحمان بابا، عبدالحمید بابا، خوشحال خٹک، غنی خان بابا، قلندر مومند وغیرہ  تک جیسے نامور شعراء اور ادیبوں نے اس زبان کو چار چاند لگا دئے اور عالمی سطح پر اس زبان پر تحیق ہونے لگا۔ پشتو افغانستان کی قومی اور سرکاری و دفتری زبان ہے۔ آج سوات کے دورے کے دوران جہانزیب کالج کے پشتو ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن عطاء صاحب نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پشتو کی کسمپرسی کے بارے میں گلہ کرتے بتایا کہ جہانزیب کالج جس میں پشتو لٹریچر کے BS کا ڈیپارٹمنٹ موجود ہے اور جہاں پشتو کی 5 سینکشن پوسٹیں بھی ہیں لیکن پروفیسر صرف 2 موجود ہیں جبکہ بقیہ پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ اسی طرح کا گلہ انہوں نے پورے سوات JMC کے انڈر آنے والے تمام کے تمام 18 کلسٹر کالجز کا کیا جہاں سب پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں 31 جولائی 2021 تک جب تک گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ میں تھا تو متذکرہ کالج میں BS کے ڈیپارٹمنٹ کے باوجود ایک بھی مستقل فیکلٹی ممبر موجود نہیں تھا۔ تقریباً یہی صورت حال پورے صوبے کے اکثر کالجز کی ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ پرانے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ اور نئی آسامیوں کو مشتہر نہ کرنا بھی ہے۔ جسم کے ہزاروں اعضاء کی اہمت اور ضرورت کی مانند دنیا کی مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کو زندہ رکھنے کیلئے تمام زبانیں اہمیت و افادیت کی حامل ہیں۔ پشتو زبان میں بھی ہزاروں کتابیں، ترجمے اور مقالے لکھے گئے ہیں اور دنیا کے 200 ممالک کے 7 ارب انسانوں میں1 فیصد آبادی پشتو زبان بولنے والوں پر مشتمل ہے۔ یعنی دنیا کے ہر 100 میں سے 1 بندہ پشتو سپیکنگ ہے۔ پشتو زبان و ادب ہزاروں سالا پرانا تاریخ رکھتا ہے۔ نظم و نثر اور ترجموں کے اعتبار سے پشتو زبان علمی لحاظ سے ایک مالامال زبان ہے۔ جدید دنیا، امریکہ اور یورپ کی کئی یونیورسٹیوں میں پشتو زبان پر تحقیقات ہو رہی ہیں جبکہ کئی ایک یونیورسٹیوں میں اس کے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹس موجود ہیں۔ اس وقت صوبہ KP کے 325 کالجز میں سے 200 کالجز میں BS کے 1014 ڈیپارٹمنٹس موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان 1014 ڈیپارٹمنٹس میں پشتو کے صرف 13 ڈیپارٹمنٹس ہیں جن میں  12 میل کالجز  اور صرف 1 فی میل کالج میں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈیپارٹمنٹ فوری طرف پر پشتو کے تمام خالی سیکنشن پوسٹوں کی ریکویزیشن کمیشن کو بھیج دیں تاکہ وہ ان تمام خالی آسامیوں کو مشتہر کرے۔ اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ علم اور تحقیق کی یہ زبان لاوارث نہیں رہیگی اور دوسری طرف پشتو زبان و لٹریچر میں اعلٰی ڈگریوں کے حامل میل و فی میل تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔۔۔۔


      (جمشیدخان Jamshed Khan)

صدر خیبرپختونخوا پروفیسرز، لیکچررز

اینڈ لائبریرینز ایسوسی ایشن KPPLLA

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ