Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

۔اسد گدون / ادھورے قصے تمام اپنے بھلا چکا ہوں

  غزل۔۔۔۔۔۔۔۔اسد گدون ادھورے قصے تمام  اپنے بھلا چکا ہوں میں اپنے حصے کے سارے سپنے بھلا چکا ہوں میں جن پہ چل کر صدائیں دیتا تھا منزلوں کو وہ...

 



غزل۔۔۔۔۔۔۔۔اسد گدون

ادھورے قصے تمام  اپنے بھلا چکا ہوں

میں اپنے حصے کے سارے سپنے بھلا چکا ہوں


میں جن پہ چل کر صدائیں دیتا تھا منزلوں کو

وہ ساری سڑکیں وہ سارے رستے بھلا چکا ہوں


میں جن کی خاطر اذیتوں کو گلے لگاتا

وہ سارے ناطے وہ سارے رشتے بھلا چکا ہوں


گرا چکا ہوں میں دل کے کعبے کے سب بتوں کو 

جہالتوں کے تمام سجدے بھلا چکا ہوں


کبھی کسی سے کہا نہیں ہے جو دل پہ گزری

جو مجھ پہ طاری ہوئے ہیں سکتے بھلا چکا ہوں


خزاں کا موسم ہے میرے دل میں کئ دنوں سے

بہار تتلی گلاب پتے بھلا چکا ہوں


کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ