Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

قتیل شفائی کی مشہور غزل

  قتیل شفائی کی مشہور غزل کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح وہ آشنا بھی ملا ہم سے اجنبی کی طرح کسے خبر تھی بڑھے گی کچھ اور تاریکی چھ...

 


قتیل شفائی کی مشہور غزل


کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح

وہ آشنا بھی ملا ہم سے اجنبی کی طرح


کسے خبر تھی بڑھے گی کچھ اور تاریکی

چھپے گا وہ کسی بدلی میں چاندنی کی طرح


بڑھا کے پیاس مری اس نے ہاتھ چھوڑ دیا

وہ کر رہا تھا مروت بھی دل لگی کی طرح


ستم تو یہ ہے کہ وہ بھی نہ بن سکا اپنا

قبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح


کبھی نہ سوچا تھا ہم نے قتیلؔ اس کے لیے

کرے گا ہم پہ ستم وہ بھی ہر کسی کی طرح


قتیل شفائی

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ