Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

مشاعروں میں ایک وقت آیا جب منظر بھوپالی

  مشاعروں میں ایک وقت آیا جب منظر بھوپالی آواز پر گوہر، ماجد نے زنانے پن پر ، رانا، راحت اندوری نے چیخ پکار پر اور بشیر بدر نے اداکاری پر بہ...

 


مشاعروں میں ایک وقت آیا جب منظر بھوپالی آواز پر گوہر، ماجد نے زنانے پن پر ، رانا، راحت اندوری نے چیخ پکار پر اور بشیر بدر نے اداکاری پر بہت مشاعرے لوٹے. ..

ان کا گھمنڈ تکبر بے حساب اور معاوضہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ اردو کو جتنا بیچ سکتے تھے اتنا بیچا اور ناز و نخرے الگ. کسی شریف کہنہ مشق شاعر کو اپنی اداکاری کے سامنے ٹکنے نہیں دیا. جب اللہ ان کے گھمنڈ سے ناراض ہوا تو اللہ نے بھی ان پر عذاب کی صورت اردو سے نابلد ایک متشاعر عمران پرتاب گڈھی نام کے نوجوان سے ذلیل کرکے یہ بتا دیا کہ دیکھو عزت و ذلت دینے والا میں ہوں جسے چاہوں عزت دوں جس سے چاہوں چھین لوں. آج مشاعروں کی حالت یہ ہے عمران پرتاب گڈھی کی قیمت دو لاکھ روپیے ہے ایک مشاعرہ پڑھنے کی جس کے پاس شاعری اور ادب کے نام پر کچھ نہیں. اوپر جن چند شعراء کا ذکر میں نے کیا ہے یہ حضرات اپنی بے عزتی کے ڈر سے یہ شاعری اور مشاعروں کے تیس مارخاں عمران کے آتے ہی اسٹیج چھوڑ کے بھاگ جاتے ہیں .عمران کو اللہ نے ان پر عذاب کی صورت نازل کرکے یہ بتایا ہے گھمنڈ نہ کرو تھوڑی سی شہرت پر ورنہ گوییے بچے سے بھی پٹوانا آتا ہے. عمران پرتاب گڈھی آج ہمارے بے پڑھے لکھے جاہل سامعین کا ہیرو ہے. کیونکہ اب مشاعرے سیاسی لوگوں کے ہاتھوں میں آگئے ہیں اس لئے عمران پرتاب گڈھی ان کے لئے آج غالب بن گیا ہے. جو ایک مصرع بحر میں نہیں کہہ سکتا.

دنیا چاند پر پہنچ رہی ہے اردو والے پستی کی دلدل میں دھنس رہے ہیں. ہر عروج کو زوال ہے.


(منقول)

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ