Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

سولر پینلز اور چارج کنٹرولرز

  ‏(سولر پینلز اور چارج کنٹرولرز)  آج ہم بات کریں گے چارج کنٹرولرز پر: چارج کنڑولر ایک مناسب یا بڑے سائز کے سولر سسٹم کا اہم جُزو ہے. چارج ک...

 


‏(سولر پینلز اور چارج کنٹرولرز) 

آج ہم بات کریں گے چارج کنٹرولرز پر:

چارج کنڑولر ایک مناسب یا بڑے سائز کے سولر سسٹم کا اہم جُزو ہے. چارج کنٹرولر کی مثال کسی کار میں لگے وولٹیج ریگولیٹر جیسی ہے.

چارج کنڑولرز، سولر پینلز سےبیٹری تک آنے والے کرنٹ کو ریگولیٹ کرتے ہیں. اور ایسا اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ اکثر پینلز 16 سے 20 وولٹ تک پیدا کرتے ہیں مگر بیٹریوں کو صرف 14 وولٹ درکار ہوتے. اگر یہ کرنٹ ریگولیٹ نا ہو تو بیٹریاں تباہ ہو جائیں 

سولر پینلز کا چارج کنڑولر سولر سسٹم کی آؤٹ پُٹ پر واضح اثر رکھتا ہے

ایک اچھا چارج کنٹرولر جیسا کہ

MPPT(Maximum power point tracking ) 

چارج کنڑولر اس نقصان کو کم از کم کر دیتا ہے

 150 واٹ کا پینل عام چارج کنٹرولر کے ساتھ ، عموما 125 واٹ تک کی آوٹ پُٹ دیتا ہے۔ جبکہ MPPTچارج کنٹرولرز سے آپ کے پینل کی آوٹ پُٹ 140

واٹ سے زیادہ رہتی ہے۔


مہنگا روئے ایک بار سستا روئے بار بار..

ایک عام چارج کنٹرولر سسٹم کی زیادہ تر پاور یعنی  20 سے 60   فیصد پاور کو ضائع کر دیتا ہے ۔ آئیں اس سائنس کو سمجھتے ہیں 

ہم فرض کرتے فرض کریں کہ ہمارے پاس 175 واٹ کا پینل ہے جس کی ریٹنگ 23 وولٹ اور 7.6 ایمپئر ہے۔

 بیٹری کی چارجنگ کے لیے 10 سے چودہ وولٹ درکار ہوتے ہیں۔ایک عام چارج کنٹرولر  پینل کے 23 وولٹ کو ریگولیٹ کر کے 12 یا 13 وولٹ تک لے آتا ہے ، لیکن یہ ایمپئر نہیں بڑھاتا  اور وہ 7.6 ایمپئر ہی رہیں گے۔اوہمز کے قانون کے مطابق یہ پینل 175 واٹ کا ہونے کے باوجود صرف 90 واٹ کی پاور دے رہا ہو گا۔ اگر بیٹری کو صرف دس وولٹ چاہیے ہوں تو حالات مزید خراب ہوں گے اور ا 175 واٹ کا پینل 75 واٹ کی آؤٹ پُٹ دے گا۔ سیریز میں لگے ہوئے انہی دو پینلز کی آوٹ پُٹ 350 واٹ کے بجائے محض 100 واٹ تک ہو گی۔ کیوں کہ یہ چارج کنٹرولرز ایمپئرز کو جمع نہیں کر پاتے۔ چناچہ عام چارج کنٹرولر خریدنے میں تو سستا ہیں ، لیکن وہ آپ کی سولر سسٹم کی پاور کو ضائع کرتا ہے ۔ ذرا سوچیں کہ آپ  لاکھوں روپے خرچ کر کے 1000 واٹ کا سولر سسٹم لگواتے ہیں ، مگر  چند ہزار کی بچت کی وجہ سے وہ صرف 500 واٹ کا رہ  گیا۔

چارج کنڑولرز کی اقسام :

زیادہ تفصیل میں جائے بغیر میں ہر قسم کو مختصراً بیان کرتی چلوں

1.سادہ ایک یا دو سٹیج کنٹرولر :

یہ کنٹرولرز ریلیز اور شنٹ ٹرانزسٹر پر انحصار کرتے ہوئے وولٹیج کو ایک یا دو مرحلے میں کنٹرول کرتے ہیں

بیٹریاں جب مکمل چارج ہو جاتی ہیں تو یہ سولر سسٹم کو چارجنگ سے الگ کر دیتے ہیں.

2.تین سٹیج اور PWM یہ بیٹری کی چارجنگ دیکھتے ہوئے اسکا چارجنگ ریٹ ایڈجسٹ کرتے ہیں. اگر بیٹری خالی ہو تو یہ تیزی سے سگنلز بھیج کر اسے چارج کرتے ہیں اور جیسے جیسے بیٹری چارج ہوتی  ویسے ویسے سگنلز یا پلز دیر سے اور مختصر ہوتے جاتے ہیں

اس طرح بیٹری زیادہ عرصے تک چلتی ہے

میکسیم پاور پوائنٹ ٹریکنگ MPPTچارج کنڑولرز

یا 3،4،5 سٹیج کنٹرولرز

یہ سب سے ایڈوانس چارج کنٹرولرز ہیں اپنی موثر کارکردگی کی بنا پر یہ 15 سے 30 فیصد زیادہ پاور فراہم کرتے ہیں انکو ایکولائزر بھی کہتے ہیں

یہ بیٹری کے تمام سیلز کی چارجنگ کو ایکولائز کرتے ہیں.. ان کا ایک اہم کام تیزابی بیٹریوں میں بلبلے پیدا کرنا ہے تاکہ پلیٹوں پر کیمیکلز کم جمع ہوں اور بیٹری کی لائف بڑھ جائے

قصہ مختصر MPPT چارج کنٹرولر لگاؤ تے سیاپا مکاؤ. 

(تھک گئے نا پڑھ پڑھ کر؟ میں بھی تھک گئی ٹائپ کر کے.. باقی باتیں اگلے چکر میں )

 نوٹ :مضمون کے لیے بنیادی معلومات   BBC  سے لی گئی ہیں


کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ