حسن مروت پر نثار ہوگئے یہ کچھ لونڈے، جو زیادہ تر پنجاب کے ہیں، مروت کی مقبولیت سے خائف، انہوں نے مروت کو پاؤں تلے روندنے کی کوشش کی، انکو ...
حسن مروت پر نثار ہوگئے
یہ کچھ لونڈے، جو زیادہ تر پنجاب کے ہیں، مروت کی مقبولیت سے خائف، انہوں نے مروت کو پاؤں تلے روندنے کی کوشش کی، انکو شرم آنی چاہیے۔
یہ جس جس نے شیر افضل مروت کو صبح شام ٹرول کیا، جو اپنے آپ کو پی ٹی آئی کے so-called سوشل میڈیا ورکرز گردانتے ہیں، ان لونڈوں کو معافی مانگنی پڑے گی، مروت کی پرسنیلٹی حسن نثار جیسے intellectual کو سمجھ آگئی، کہ مروت ایک اثاثہ اسے ضائع مت کرو، لیکن ان بغض وعناد سے بھرے لوگوں نے مروت کو صبح شام بے توقیر کئے رکھا۔
مروت جب سے کنارہ کش ہوا، کیوں موبلایزیشن نہیں ہورہی؟ کوئی چٹکلہ نہیں، کوئی توانا آواز نہیں، اللہ غرق کرے انہیں جنہوں نے اس کا جینا حرام کردیا تھا ایک ایسے سیٹ کی خاطر کہ خود اسے سیٹ پرو پوز کیا، پھر روز اسی سیٹ پر اسکے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہے، جبکہ آج پوری خیبرپختونخوا کی حکومت مروت کی مرہون منت ہے۔
مروت ایسا شمع ہے جسے ہم بھجنے نہیں دینگے، یاد رہے کہ قائد اعظم (وکیل) بھی برصغیر کے سیاست دانوں تنگ آکر لندن چلے گئے تھے، پھر وفود گئے اور انہیں لایا گیا۔
وہ لوگ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہینگے جنہوں نے شیر افضل مروت کے خلاف پروپیگنڈے کا بازار گرم کر رکھا تھا، ایسا آدمی جو تن تنہا نکلا، جب پی ٹی پر نہیں مار سکتی تھی، اس نے موبلائز کیا، اور بٹھو جیسا مقام پایا ہفتوں مہینوں میں۔ وہ خوبرو، قامت والا، ھائیلی ایجوکیٹڈ، جو بیک وقت اردو، انگلش، پشتو، فارسی عربی پر عبور رکھتا ہے، اس نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہی تھا۔ وہ نیشنل لیول کا لیڈر بنا، ایسے لوگ پاکستان کی سیاست میں خال خال ہیں بلکہ عنقا ہیں۔
تو یہ چند ٹکے کے لوگ ہر روز اسکی ٹانگیں کھینچتے رہے، ایک خود پسند، قابل عزت شخص کیونکر روز روز ان بیغیرتوں کے ہاتھوں ذلیل ہو، اس حد تک کیونکر گرے، اس نے درست کہا تھا کہ عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں
Hi