آج عبدالقادر کا جنم دن ہے ۔۔۔ 15 ستمبر 1955 عبدالقادر نے لیگ سپن بولنگ کے آرٹ کو نئی زندگی بخشی اور ثابت کیا کہ لیگ سپنر میچ جتوانے میں ...
آج عبدالقادر کا جنم دن ہے ۔۔۔ 15 ستمبر 1955
عبدالقادر نے لیگ سپن بولنگ کے آرٹ کو نئی زندگی بخشی اور ثابت کیا کہ لیگ سپنر میچ جتوانے میں مرکزی ادا کرسکتا ہے۔ ٹیمیں جیت کے لیے اس پر تکیہ کر سکتی ہیں۔اس کی اپروچ جارحانہ ہو سکتی ہے۔ ٹیسٹ ہی نہیں ون ڈے میں بھی وہ بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
باب ولس نے کپتان بننے کے بعد جب یہ کہہ کر لیگ سپن بولنگ کی اہمیت گھٹائی کہ اس سے ٹیسٹ میچ نہیں جیتے جا سکتے تو ان کا یہ کہا چند ہی ہفتوں میں عبدالقادر نے عمدہ بولنگ سے باطل ثابت کر دیا۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ سنہ 1982 میں عبدالقادر نے آسٹریلیا کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر قومی ٹیم کو ایک اننگز اور تین رنز سے جتوا دیا۔ اس سے پہلے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تو اس میں عبدالقادر نے سات کھلاڑی آوٹ کیے اور مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے۔
لاہور میں آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر مہمان ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ عبدالقادر نے پانچ وکٹیں لیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔
آسٹریلیا کی اس ہزیمت میں سب سے بڑھ کر کردار عبدالقادر کا تھا، اس لیے انہیں مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
)
کوئی تبصرے نہیں
Hi