Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

بشیر بدر بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا

  بشیر بدر بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا گھر چھوڑ کے مت جاؤ کہیں گھر نہ ملے گا پھر یاد بہت آئے گی زلفوں کی گھنی شام جب دھوپ میں سای...

بشیر بدر  بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا گھر چھوڑ کے مت جاؤ کہیں گھر نہ ملے گا  پھر یاد بہت آئے گی زلفوں کی گھنی شام جب دھوپ میں سایہ کوئی سر پر نہ ملے گا  آنسو کو کبھی اوس کا قطرہ نہ سمجھنا ایسا تمہیں چاہت کا سمندر نہ ملے گا  اس خواب کے ماحول میں بے خواب ہیں آنکھیں جب نیند بہت آئے گی بستر نہ ملے گا  یہ سوچ لو اب آخری سایہ ہے محبت اس در سے اٹھوگے تو کوئی در نہ ملے گا

 

بشیر بدر


بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا

گھر چھوڑ کے مت جاؤ کہیں گھر نہ ملے گا


پھر یاد بہت آئے گی زلفوں کی گھنی شام

جب دھوپ میں سایہ کوئی سر پر نہ ملے گا


آنسو کو کبھی اوس کا قطرہ نہ سمجھنا

ایسا تمہیں چاہت کا سمندر نہ ملے گا


اس خواب کے ماحول میں بے خواب ہیں آنکھیں

جب نیند بہت آئے گی بستر نہ ملے گا


یہ سوچ لو اب آخری سایہ ہے محبت

اس در سے اٹھوگے تو کوئی در نہ ملے گا

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ